پٹنہ: (فضل المبین) ہندوستانی عوام مورچہ یعنی ہم پارٹی کا قومی صدر ڈاکٹر سنتوش مانجھی کو بنایا گیا ہے۔ اس کا اعلان خود ان کے والد جیتن رام مانجھی نے پٹنہ میں منعقدہ ایک پروگرام کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا تھا کہ اب سنتوش جی پارٹی کی باگ ڈور سنبھالیں گے۔ ہم نے سنتوش مانجھی کو پارٹی کے قومی صدر بنتے ہی ایکشن میں دیکھا۔
انہوں نے ڈاکٹر دانش رضوان کو پارٹی کا قومی جنرل سیکرٹری بنایا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ سنتوش مانجھی اس سے پہلے خود پارٹی کے قومی جنرل جنرل سکریٹری رہ چکے ہیں۔ پارٹی کے قومی صدر بننے کے بعد انہوں نے دانش رضوان کو اس عہدے کی ذمہ داری دی تھی۔
قابل ذکر ہے کہ ہم پارٹی کے غریب چیتنا مہاسمیلن کے موقع پر ہفتہ کو سابق وزیر اعلی جیتن رام مانجھی نے ہندوستانی عوام مورچہ (HUM) کی کمان اپنے بیٹے اور درج فہرست ذاتوں اور قبائل کی بہبود کے وزیر سنتوش مانجھی کو سونپی۔
انہیں پارٹی کا قومی صدر بنایا گیا۔ ایسا کرنے کی وجہ مانجھی نے یہ بتائی کہ ان کی طبیعت خراب چل رہی ہے، اس لیے میں صدر کا عہدہ چھوڑ رہا ہوں۔ میں پارٹی کے سرپرست کے طور پر کام کرتا رہوں گا اور دیکھوں گا کہ سنتوش مانجھی کیسا کام کر رہے ہیں۔