جہانگیر پوری میں بلڈوزر کی تباہی شروع، زار و قطار رو رہے لوگ، 1500 جوان تعینات

دہلی کے جہانگیر پوری میں ہوئے تشدد کے ملزمین کی ناجائز ملکیتوں پر بدھ کے روز بلڈوزر چلایا گیا۔ شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی ناجائز ملکیتوں اور تجاوزات پر کی جا رہی ہے۔ اس کارروائی کو دیکھتے ہوئے تقریباً 1500 جوان تعینات کیے گئے ہیں۔ جن لوگوں کی ملکیتوں پر بلڈوزر چلائے گئے ہیں وہ زار و قطار روتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ مقامی لوگوں نے ایم سی ڈی کی اس کارروائی پر سخت اعتراض اور مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com