جہانگیر پوری میں دو ہفتے تک نہیں ہوگی کوئی توڑ پھوڑ، سپریم کورٹ کا حکم

سپریم کورٹ نے جہانگیر پوری میں بلڈوزر کی کارروائی سے متعلق معاملے میں سماعت دو ہفتے کے لیے ٹال دی ہے۔ ان دو ہفتوں تک جہانگیر پوری میں جوں کا توں حالت برقرار رکھنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔ یعنی دو ہفتوں تک ایم سی ڈی جہانگیر پوری میں بلڈوزر چلانے کی کارروائی نہیں کر سکے گی۔ عدالت نے اس معاملے میں سبھی فریقوں سے جواب طلب کیا ہے۔ عدالت کا کہنا ہے کہ سبھی لوگ ایک دوسرے کی دلیلوں پر جواب دیں۔ ہم سبھی عرضیوں پر غور کر رہے ہیں۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ ہمارے حکم کے بعد بھی کارروائی چلتی رہی ہے، تو ہم اسے بھی سنجیدگی سے لیتے ہیں۔ سپریم کورٹ نے واضح کر دیا ہے کہ جوں کا توں حالت برقرار رکھنے سے متعلق جو حکم صادر کیا گیا ہے وہ صرف دہلی کے لیے ہے۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com