جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبۂ عربی سے تعلق رکھنے والے فیصل نذیر کی پی ایچ ڈی کا امتحان اختتام پذیر ہوا. آپ کی پی ایچ ڈی معلقاتی شاعری کی تنقید کے سلسلے میں تھی، ممتحن کے طور پر دہلی یونیورسٹی کے صدر شعبہ، پروفیسر ڈاکٹر نعیم الحسن اثری نے مقالے اور مقالہ نگار کی تعریف کی، اور اسے ایک اہم ادبی کامیابی قرار دیا. آپ نے اس موقع پر سپروائزر و نگراں پروفیسر حبیب اللّٰہ خان کو بھی مبارکباد پیش کی. اور انہوں نے صدر شعبۂ عربی پروفیسر عبد الماجد قاضی کی کاوشوں اور طلبہ کو متحرک و فعال رکھنے کے لیے ‘منتدی الباحثین’ (Research Scholars’ Forum ) کی سرگرمیوں کو بھی سراہا. اس موقع پر شعبے کے تمام اساتذہ موجود تھے، سبھی نے مقالہ نگار کو مبارکباد پیش کی، اور مستقبل میں علمی کام کو جارے رکھنے کی تاکید کی. واضح رہے کہ فیصل نذیر ایک نہایت ہی سرگرم و فعال ریسرچ اسکالر ہیں، آپ شعر وادب کا نہایت اعلی ذوق رکھتے ہیں. اور ان کا ماننا ہے کہ شعبۂ عربی اور جامعہ ملیہ اسلامیہ نے ان کو خاک سے کندن بنایا۔






