بل گیٹس کی کرونا وائرس کی زیادہ مہلک اور سریع الاثرشکل پھیلنے کی وارننگ

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے متنبہ کیا ہے کہ کرونا وائرس ختم نہیں ہوا ہے۔ اسکائی نیوز نے فنانشل ٹائمز اخبار کے حوالے سے نقل کردہ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کرونا کی نئی تبدیل شدہ شکل تیزی کے ساتھ منتقل ہونے کے ساتھ زیادہ مہلک ہوسکتی ہے۔

ایک مایوس کن لہجے میں مائیکرو سافٹ کے امریکی ارب پتی اور شریک بانی نے بتایا کہ دنیا نے ابھی تک اس وبا کا بدترین مرحلہ نہیں دیکھا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں مایوسی نہیں پھیلانا چاہتا مگر حقیقت یہ ہے کہ کرونا کی نئی تبدیل شدہ شکل زیادہ خطرناک اور پانچ فی صد زیادہ مہلک ہوسکتی ہے۔

طویل مدت ویکسین

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ابھی بھی ایک وبا کا خطرہ ہے۔ تبدیل شدہ کرونا کی نئی شکل تیزی کے ساتھ پھیلنے والی اور اس سے بھی زیادہ مہلک ہوسکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انفیکشن سے بچنے کے لیے طویل مدتی اثر رکھنے والی ویکسین کی اشد اور فوری ضرورت ہے۔

گیٹس جنہوں نے “آنے والی وبا کو کیسے روکا جائے ‘‘کے عنوان سے ایک کتاب شائع کی تھی نے بین الاقوامی ماہرین کی ایک ٹیم کے قیام پر زور دیا ، جس میں سائنس دان بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ وبائی امراض کے ماہر، کمپیوٹر ڈیزائنرز اور سافٹ ویئر کےماہرین کی ٹیم تیار کرنے پر زور دیا۔ تاکہ خطرات کا تعین کرنے اور بین الاقوامی کوآرڈینیشن کو بہتر بنانے کے اقدامات کے جا سکیں۔

گیٹس نے عالمی ادارہ صحت کے ذریعہ چلائے جانے والے عالمی وبا کے ردعمل کی ٹیم کے قیام کا بھی مطالبہ کیا ہے۔عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ اضافی سرمایہ کاری بہت ضروری ہے کیونکہ وہ دیکھتے ہیں کہ یہ عجیب بات ہے کہ اس سانحے سے نمٹنے میں ناکامی کی حالت ہے۔

(العربیہ ڈاٹ نیٹ)

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ۔ اپنے علاقے کی خبریں ، گراﺅنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ،تعلیمی اورادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com