کھرگون تشدد، مسلم طبقہ کا پولیس کارروائی کے خلاف احتجاج، ایس پی کو مکتوب سونپا

مدھیہ پردیش کے کھرگون میں فرقہ وارانہ کشیدگی کے بعد متعدد مسلم نوجوانوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ مسلم طبقہ سے وابستہ متعدد افراد آج کھرگون کے ایس پی دفتر پہنچے اور تشدد کے خلاف پولیس کی جانب سے کی جا رہی کارروائی پر مکتوب پیش کیا۔

مسلمانوں نے کہا، ”ہم مسلم کمیونٹی کے لوگ پولیس کی جانب سے جانبدارانہ کارروائی کے خلاف یہاں آئے ہیں۔ وہ بغیر کسی ٹھوس ثبوت کے معصوم مسلم بچوں اور بوڑھوں کو گرفتار کر رہے ہیں۔ ہم نے ایس پی سے بات کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے لوگوں کو رہا کیا جائے۔”

کھرگون کے اے ایس پی نیرج چورسیا نے کہا، ”کچھ لوگ یہاں آئے ہیں تاکہ ہم پر تشدد کے حوالے سے کی گئی گرفتاریوں کے خلاف دباؤ ڈالیں۔ انہیں بتایا گیا ہے کہ ویڈیو فوٹیج کا تجزیہ کرنے پر جو لوگ بے قصور پائے جائیں گے انہیں چھوڑ دیا جائے گا جبکہ ملوث پائے جانے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔”

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com