اعظم خان کی اہلیہ اور بیٹے کی ضمانت منظور، غیر ضمانتی وارنٹ منسوخ

رام پور: اتر پردیش کے رام پور کے ایم پی ایم ایل اے کورٹ نے سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے قدآور رہنما محمد اعظم خان کی اہلیہ ڈاکٹر تزئین فاطمہ اور ایم ایل اے بیٹے عبداللہ اعظم کے خلاف جاری کیے گئے غیر ضمانتی وارنٹ کو منسوخ کر دیا ہے، اور دونوں کو عدالت کے ذریعہ مقرر کردہ ہر تاریخ پر پیش ہونے کے احکامات دیئے ہیں۔

ایم پی ایم ایل اے عدالت نے بدھ کو ڈاکٹر فاطمہ اور عبداللہ اعظم کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے تھے، جس کے بعد ماں اور بیٹا 24 گھنٹے کے اندر عدالت میں پیش ہوئے۔ ساتھ ہی انہوں نے صحت کی وجہ سے پیش نہ ہونے کی وجہ بھی بتائی، جس کی وجہ سے ایم پی ایم ایل اے کورٹ نے مشروط ضمانت دیتے ہوئے این بی ڈبلیو وارنٹ کو منسوخ کر دیا۔ اس کے ساتھ ہی انہیں ہر تاریخ پر پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

سٹی ایم ایل اے اور سابق وزیر اعظم خان کی اہلیہ ڈاکٹر تزئین فاطمہ اور ان کے بیٹے سوار ٹانڈہ کے ایم ایل اے عبداللہ اعظم کو عدالت نے مشروط ضمانت دے دی ہے۔ اس کے ساتھ گزشتہ روز جاری کیے گئے ایل بی ڈبلیو وارنٹ بھی واپس کر دیئے گئے ہیں۔ ڈاکٹر تزئین فاطمہ اور عبداللہ اعظم آج صبح عدالت میں پیش ہوئے۔

اس دوران انہوں نے گزشتہ تاریخوں پر عدالت میں پیش نہ ہونے کی وجہ ذاتی صحت کو بتایا۔ اس کے ساتھ دیگر وجوہات بھی بتائیں اور اس سے متعلق دستاویزات بھی پیش کیے، جس کی وجہ سے عدالت نے ان کی ضمانت منظور کر لی اور ان کے این بی ڈبلیو وارنٹ کو بھی منسوخ کر دیا۔ عدالت نے دونوں سے ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے بھی بھروائے ہیں۔ اس کے علاوہ عبداللہ کو ہر تاریخ پر جبکہ ڈاکٹر تزئین فاطمہ کو عدالت کے بلائے جانے پر پیش ہونا پڑے گا۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com