فضائیہ کے جوان دیویندر شرما جاسوسی کے الزام میں گرفتار، ہندوستان کی خفیہ معلومات پاکستان کو کر رہا تھا لیک

نئی دہلی: دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے جاسوسی کے الزام میں ہندوستانی فضائیہ کے ایک جوان کو گرفتار کیا ہے۔ جس جوان کو گرفتار کیا گیا ہے اس کا نام دیویندر شرما ہے۔ حیران کن بات یہ ہے کہ جاسوسی کا الزام ہندو کے نام پر لگایا گیا ہے، اگر کوئی مسلمان نوجوان ہوتا تو اب تک اسے دہشت گرد کہہ کر مار دیا جاتا۔

 جس ملزم کو پکڑا گیا ہے اس کا نام دیویندر شرما ہے، شاید اس پر ایسی زبان استعمال نہیں کی جا رہی ہے، جس طرح کسی مسلمان نام والے پکڑے جانے پر استعمال کی جاتی ہے، اس معاملے میں کرائم برانچ کا کہنا ہے کہ اس میں پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کا ہاتھ ہونے کا امکان ہے۔ ان کے مطابق، آئی اے ایف کے جوان دیویندر شرما کو ہنی ٹریپ میں پھنسا کر ان سے ہندوستانی فضائیہ سے متعلق حساس معلومات اکٹھی کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ کرائم برانچ کو ملزم کی بیوی کے بینک اکاؤنٹ میں کچھ مشکوک لین دین کا بھی پتہ چلا ہے۔

اطلاعات کے مطابق دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے بتایا کہ ملزم دیویندر شرما کانپور کا رہنے والا ہے۔ حال ہی میں ہندوستانی فضائیہ کے عہدیداروں کی جانب سے ایک شکایت موصول ہوئی تھی۔ یہ الزام لگایا گیا تھا کہ دیویندر شرما، جو دہلی کے سبروتو پارک میں واقع ایئر فورس کے ریکارڈ آفس میں ایڈمن اسسٹنٹ (جی ڈی) کے طور پر کام کر رہے ، جاسوسی کرتا ہے ۔

اس نے ملک کی دفاعی تنصیبات اور فضائیہ کے اہلکاروں کے بارے میں حساس معلومات کو لیک کیا ہے۔ دیویندر نے یہ معلومات ایئر فورس کے کمپیوٹر اور دیگر فائلوں سے حاصل کیں اور اسے الیکٹرانک کے ذریعہ دشمن ملک کے ایجنٹ کو بھیج دیا۔ ایئر فورس کی جانب سے یہ شکایت موصول ہونے کے بعد ‘سرکاری سیکرٹ ایکٹ’ کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کیا گیا، تحقیقات کے دوران ثبوت کے طور پر الیکٹرانک گیجٹس اور دیگر دستاویزات قبضے میں لے لی گئیں ہیں ۔ ثبوت ملنے کے بعد ملزم دیویندر شرما کو 6 مئی کو دہلی کے دھولا کنواں علاقے سے گرفتار کر لیا گیا ۔ کرائم برانچ کی تفتیش اب بھی اس پورے معاملے میں جاری ہے۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com