نئی دہلی: دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے ایم سی ڈی کی بلڈوزر مہم کے حوالہ سے بی جے پی پر سخت حملہ بولا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا، ”دہلی میں بلڈوزر سے وصولی بی جے پی کی سازش، 63 لاکھ گھروں پر بی جے پی کا تباہی کا منصوبہ۔ 60 لاکھ گھر کچی کالونی اور جھگیوں میں ہیں اور تین لاکھ گھر پکی کالونیوں میں۔ بی جے پی کا ان 63 لاکھ کنبوں کو پیغام صاف ہے، یا تو پیسہ دو یا بلڈوزر سے تباہ ہونے کو تیار ہو!” دریں اثنا، منیش سسودیا نے اس معاملہ میں وزیر داخلہ امت شاہ کو مکتوب بھی ارسال کیا ہے۔
दिल्ली में बुल्डोज़र से वसूली की भाजपा की साज़िश.
63 लाख घरों पर बीजेपी का तबाही का प्लान है. 60 लाख घर कच्ची कॉलोनी व झुग्गियों में है और तीन लाख घर पक्की कालोनियों में.
बीजेपी का इन 63 लाख परिवारों को संदेश साफ़ है – या तो पैसा दो या बुल्डोज़र से तबाह होने को तैयार रहो
— Manish Sisodia (@msisodia) May 13, 2022