نفر ت کے ماحول کو ختم کرنے کے لئے ہندو مسلم اتحاد ضروری

قومی یکجہتی کو بڑھا وا دینے کیلئے آل انڈیا علما بورڈ کا عید ملن پروگرام، شر پسندوں کا مقابلہ کرنے کیلئے اتحاد ہمارا ہتھیار ہونا چاہئے: علما بورڈ

ممبئی: (پریس ریلیز) موجودہ حالات کے پیش نظر ملک میں قومی ہم آہنگی کو بر قرار رکھنے کے لئے آل انڈیا علما بورڈ نے ہندو مسلم ایکتا کو بڑھاوا دینے اور نفرت کے ماحول کو ختم کرنے کیلئے عید ملن کا پروگرام منعقد کررہی ہے۔ اب تک ملک کے کئی ریاستو ں میں 72 پروگرام منعقد کر چکی ہے۔ اسی کڑی میں گزشتہ دنوں آل انڈیا علما بورڈ کے جانب سے بھانڈوپ میں عید ملن کا پروگرام منعقد کیاگیا جس میں تمام مکتبہ فکر کے ساتھ غیر مسلموں کو مدعو کیاگیا ۔ عید ملن پروگرام کے اسٹیج سے ہندو مسلم ایکتا پر زور دیا گیا۔ بعد ازیں پریس کانفرنس کا انعقاد کیاگیا۔ جس میں علامہ بنئی نعیم حسنی نے ملک کے موجودہ حالات پر روشنی ڈالی اور کہاکہ” نفر ت کے ماحول کو ختم کرنے کے لئے ہندو مسلم اتحاد بہت ضروری ہے۔ علامہ نے کہاکہ مٹھی بھرشر پسند نفرت پھیلا کر ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو خراب کرنا چاہتے ہیں ایسے لوگوں کا مقابلہ کرنے کیلئے اتحاد ہمارا ہتھیار ہونا چاہئے۔ اس خوشی کے موقع پر ہم سب مل کر یہ عز م کریں کہ شر پسندوں کے ناپاک منصوبوں کو ہم کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔“ اس موقع پر سماجی خدمتگار اور معروف کالم نگار سلیم الوارے نے مسلم سماج میں اعلیٰ تعلیم پر زور دیا اور کہاکہ اگر ہمیں ہر شعبہ میں نمائندگی کرنی ہے تو اعلیٰ تعلیم بہت ضروری ہے۔“ انہوں نے مزید کہاکہ قومی یکجہتی کو بڑھاوا دینے کیلئے عید ملن کا پروگرام آل انڈیا علما بورڈ کی ایک اچھی پہل ہے۔ انہوں نے کہاکہ برادران وطن کو اپنی خوشی میں شامل کرنا ہی اصلی خوشی ہے، یہی ہماری سنسکرتی ہے اور یہی ہندوستان ہے۔ پریس کانفرنس میں آل انڈیا علما بورڈ کے نائب صدر مولانا نوشاد صدیقی نے کہاکہ”ہندو مسلم ایکتا کو بڑھادا دینے کے لئے آل انڈیا علما بورڈ اب تک ملک کے مختلف ریاستوں میں 72 عید ملن کا پروگرام کر چکی ہے۔ مقصد صرف اتحاد ہے۔ پریس کانفرنس میں موجود حید رآباد سے تشریف لانے والے الحاج سید شمشاد قادری نے اتحاد پر زور دیا اور کہاکہ ’ہم ایک ہیں اور سب ہندوستانی ہیں اگر کسی ہندوستانی کو تکلیف ہوتی ہے تو اس کا دوسرے ہندوستانی کو ہوتی ہے۔ مولانا قاری محمد یونس چودھری نے اپنے خیالا ت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے علما نے آزادی کی جنگ لڑی، ہم نفرت کے خلاف جنگ لڑیں گے اور ضرور جیتیں گے۔ آل انڈیا علما بورڈ ممبئی کے صدر مولانا صوفی احمد رضا قادری نے کہاکہ آپسی اتحاد کے اس پیغام کو گھر گھر پہنچائیں گے۔ اور بھائی چارہ کے فروغ کے لئے آل انڈیا بورڈ پوری طاقت سے کام کرے گی۔ عید ملن کا پروگرام اسی کڑی کا ایک حصہ ہے۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com