جامعہ ہمدرد میں ’یوم نرس‘ کا انعقاد: سمولیشن لیب کی تجدید

نئی دہلی: رفیدہ کالج آف نرسنگ، جامعہ ہمدرد نے آج مورخہ 12 مئی 2022 نرسوں کے عالمی دن-2022 کے موقع پر اپ گریڈڈ سمولیشن لیب کا افتتاح کیا۔ ’عالمی ہفتہ نرس‘ ہر سال نرسنگ سے منسلک اراکین کے ذریعہ 6 سے 12 مئی تک منایا جاتا ہے۔ 12 مئی کو نرسوں کے دن ’یوم نرس‘ کے طور پر منایا جاتا ہے تاکہ جدید نرسنگ کی بانی فلورنس نائٹنگل کی سالگرہ منائی جا سکے۔ اس ہفتے کے دوران، نرسوں کو ان کے پیشے میں مثالی کام کرنے پر اعزازت سے نوارہ جاتا ہے ساتھ ہی نرسنگ پیشے سے متعلق تقریبات، سیمینار، مذاکرات وغیرہ کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے۔ اس سال ’یوم نرس۔۲۲۰۲‘ کا خصوصی موضوع ”نرسز: قیادت کے لیے ایک آواز- نرسنگ میں سرمایہ کاری کریں اور عالمی صحت کو محفوظ بنانے کے حقوق کا احترام کریں“ جس کے تحت دنیا بھر میں صحت کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے نرسنگ کے پیشے کے تحفظ، مدد اور سرمایہ کاری کی ضرورت پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

اس ضمن میں خصوصی لیب مصنوعی آلات کے ذریعہ نرسنگ طلباء کے لیے عمیق مطالعہ اور سیکھنے کا تجربہ فراہم کرتی ہیں۔ یہ ایک حقیقت پسندانہ نظر آنے والا مصنوعی طبی ماحول رکھنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو طلباء کو مریض کو کوئی خطرہ لاحق کیے بغیر اپنی تنقیدی سوچ بنانے اور طبی مہارت کو فروغ دینے کی اجازت دے گا۔ رفیدہ کالج آف نرسنگ میں بنائی جانے والی یہ سمولیشن لیب طلباء کے اعتماد میں اضافہ کرے گی تاکہ وہ معالجہ کی شدید صورتحال سے نپٹ سکیں ساتھ ہی یہ لیب طلباء کو فیصلہ سازی کی صلاحیتوں کو بڑھانے میں بھی فروغ دیگی۔ اس ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے نظر ثانی شدہ بی ایس سی نرسنگ کے نصاب کے مطابق انڈین نرسنگ کونسل کے مینڈیٹ کو پورا کرنے میں مدد ملیگی۔ اس لیب کو جدید سمیو لیٹروں کی خریداری کے ذریعے اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ کالج واقعی خوش قسمت ہے کہ ہمدرد نیشنل فاؤنڈیشن کی طرف سے فراہم کردہ مالی امداد کے ذریعے اس ضرورت کو پورا کیا اور جناب ساجد احمد، CEOاور سکریٹری HNF-HECA کا تعاون قابل ستائش ہے۔

پروگرام کا آغاز رفیدہ کالج آف نرسنگ کی پرنسپل محترمہ وینا شرما نے معززین کے استقبال کے ساتھ کیا۔ اس موقع پر موجود معززین میں جناب ساجد احمد، CEOاور سکریٹری HNF-HECA ؛ پروفیسر (ڈاکٹر) محمد افشار عالم،شیخ الجامعہ، جامعہ ہمدرد؛ اور پروفیسر (ڈاکٹر) منجو چھگانی، ڈین،ا سکول آف نرسنگ سائنسز اینڈ الائیڈ ہیلتھ۔ اسسٹنٹ پروفیسر محترمہ جمال فاطمہ نے نرسوں کے عالمی دن کی اہمیت اور سمولیشن لیب کی اپ گریڈیشن کی ضرورت سے آگاہ کیا۔ پروگرام کی صدارت پروفیسر (ڈاکٹر) محمد افشار عالم نے کی۔ اس کے بعد جناب ساجد احمد کے ذریعہ سمولیشن لیب کا افتتاح عمل میں آیا، پروگرام کا اختتام جامعہ ہمدرد کی ایسوسی ایٹ پروفیسر محترمہ سیما رانی کے شکریہ کے ساتھ ہوا۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com