سراج پراچہ کے انتقال پر ملی کونسل کا اظہار تعزیت

نئی دہلی: (پریس ریلیز) دہلی وقف بورڈ کے سابق چیرمین مرحوم سراج پراچہ کے انتقال پر آل انڈیا ملی کونسل نے ایک تعزیتی نوٹ جاری کرکے اپنے رنج وغم کا اظہار کیا ہے ۔ ملی کونسل کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر محمد منظور عالم نے تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ سراج پراچہ نے دہلی وقف بورڈ کا چیرمین رہتے ہیں مسلمانوں کے مفاد میں قابل ذکر کام کیاتھا ، متعدد مساجد کو انہوں نے غیر قانونی قبضہ سے آزاد کراکر آباد کیا ، وقف کو ترقی دیا اور مسلمانوں کے فلاح وبہبود کیلئے کئی سارے کام کئے ، اخیر عمر میں انہوں نے قومی سلامتی کے نام سے ایک اخبار بھی شروع کیاتھا جو کچھ دنوں بعد بند ہوگیا ۔ سراج پراچہ سے متعدد ملاقات رہی ہے ، وہ مسلمانوں کے تئیں ہمیشہ فکر مند رہتے تھے اور مسلمانوں کے مسائل حل کرنے کی پوری کوشش کرتے تھے ۔ سپریم کورٹ کے معروف وکیل محمود پراچہ مرحوم کے صاحبزاد ے ہیں ۔ اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com