ہیومن ویلفیر فاونڈیشن اہم یونیورسٹیوں کے ساتھ باہمی تعاون بڑھانے پر گامزن

تعلیمی منصوبے کو مستحکم کرنے کی  ہماری یہ  ایک کوشش ہے: سلیم اللہ خان   

نئی دہلی: (پریس ریلیز) ملک کی معروف سماجی تنظیم ہیومن ویلفیر فاونڈیشن اپنی تعلیمی سرگرمیوں کو مستحکم کرنے اور اسکالرشپ پروگرام کو مزید وسعت دینے کے لیے ملک کے معروف تعلیمی اداروں کے ساتھ شراکت داری کے منصوبے پر کام کر رہا ہے ۔

 فاونڈیشن نے گزشتہ دنوں جامعہ ملیہ اسلامیہ میں تعلیم کے موضوع پر ہوئی ایک عالمی کانفرنس ‘ جامعہ انٹرنیشنل کانفرنس آن ایجوکیشن 2022 ‘ میں بطوراسپانسرشراکت داری کی ۔

وژن 2026 کے ایجوکیشن مینجرسلیم اللہ خان کانفرنس میں شریک ہوئے انہوں نے بتایا یہ کانفرنس جامعہ ملیہ اسلامیہ کی جانب سے ہوئی تھی جس میں ہیومن ویلفیر فاونڈیشن بطور اسپانسر شریک رہا ۔

انہوں  نے کہا کہ ہیومن ویلفیر فاونڈیشن ملک گیر سطح ہے اپنے تعلیمی منصوبے کو وسعت دینے کے لیے کئی پروگرام ترتیب دیا ہے ، اہم تعلیمی اداروں اور یونیورسٹیوں کے شعبوں کے ساتھ ہماری شراکت داری ہو، ہم اس کی بھی کوشش کر رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا فاونڈیشن کی اسکالرشپ ضرورت مند ہونہارطبا تک پہونچے اس میں یوینورسٹیوں کے شعبے سے رابطہ بہت اہم رول ادا کرے گا ۔

انہوں نے  مزید بتایا کہ ہیومن ویلفیر فاونڈیشن کی ریگولر اسکالرشپ ہرسال ہیومنٹیز کے طلبا کو دی جاتی ہے اس کے علاوہ پروفیسر کے اے صدیق حسن میموریل اسکالرشپ  جو ابھی ایک سال قبل جاری ہوئی ہے اس سے بھی ہونہارطلبا  فائدہ اٹھا سکیں گے ۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com