وقف املاک کو سرکاری سروے ریکارڈ میں اندراج کروانے میں تمام ملی ادارے حصہ لیں

پٹنہ: (پر یس ریلیز) بہار وقف کوآرڈینیشن فورم کے کوآرڈینیٹر محمد نوشاد انصاری, ایڈووکیٹ, نے ایک بیان جاری کرکے اطلاع دی ہے کہ بہار کی ریاستی حکومت سرکاری نوٹیفیکیشن نمبر 843 مورخہ 15.09.2008 کے ذریعہ زمین کی ریکارڈ کو آن لائن اپ ڈیٹ کرنے کے غرض سے خصوصی سروے کا کام کر رہی ہے۔۔ اضلاع کے D.C.L.R. کو اسسٹنٹ سروے کمشنر کے طور پر تقرر کیا گیا ہے۔۔ وقف املاک کا سروے اسسٹنٹ کمشنر کی نگرانی میں وقف ایکٹ 1995 کے تحت کیا جانا ہے۔ سرکار سروے کا کام 2023 کے اختتام تک مکمّل کرنا چاہتی ہے ۔

بہار میں رجسٹرڈ وقف املاک کی پوری تعداد 3011 ہے . اس میں سنی وقف املاک کی تعداد 2695 اور شیعہ وقف املاک کی تعداد 316 ہے ۔ ملک کے موجودہ حالات کے پیش نظر زمین کا یہ سروے خصوصی توجہ کا حامل ہے ۔

حالیہ دنوں میں ملی دشمن عناصر اکثر وقف املاک پر سوال اٹھاتے رہتے ہیں ، جسکے لیے انہوں باضابطہ تحریکِ چلا رکھا ہے۔ خدشہ ہے کہ ہماری چھوٹی سی کوتاہی ہونے پر کئی وقف املاک سروے میں اندراج پانے سے باہر رہ جائیں اور بعد میں لمبی قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔۔

لہٰذہ وقف املاک کی تحفظ کے لئے ہر چھوٹی بڑی ملی تنظیموں اور سماجی کارکنوں کو لازمی طور سے اپنے اپنے علاقوں میں اس اہم کام کی طرف متوجہ ہونے کی ضرورت ہے ۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com