عربی خطاطی کے انٹرنیشنل مقابلہ میں بہار کی حسرت جہاں نے ممتاز مقام حاصل کیا

پٹنہ: (ملت ٹائمز) تیزی سے ابھرتی ہوئیں انڈیا کی کیلیگرافر اور آرٹسٹ محترمہ حسرت جہاں نے انٹرنیشنل عربی خطاطی کی نمائش میں ممتاز مقام حاصل کرکے بہار اور انڈیا کا نام روشن کیا۔

مراکش میں قائم کردہ کردستان کیلیگرافرز فاؤنڈیشن، انڈین کلچرل سینٹر، مصری جمعہ گیلری فاؤنڈیشن اور یونیسکو اٹلس کلب کی جانب سے اس نمائش کا انعقاد کیا گیا تھا اور اس میں سینکڑوں خطاطوں نے اپنا کام پیش کیا تھا۔ حسرت جہاں صاحبہ کو ان کے کام کی وجہ سے ممتاز ہونے کی اور عربی خطاطی کے فروغ میں کردار ادا کرنے سند تفویض کی گئی ہے۔ اس سے پہلے بھی کئی عالمی نمائش میں حسرت جہاں صاحبہ اپنا کام پیش کرکے سند قبولیت حاصل کر چکی ہیں

آرٹسٹ حسرت جہاں نے نہ صرف کیلیگرافی بلکہ آرٹ ورک سے بھی کام لیا ہے، اور کیلیگرافی کے ساتھ ساتھ پینٹنگ کا بھی جلوہ برقرار رکھا ہے۔ پینٹنگ کے استعمال سے خطاطی کے حسن میں چار چاند لگا دیتی ہیں۔

حسرت جہاں بتاتی ہیں

یہ کمپٹیشن میرے لیے بہت چیلنجنگ تھا، اس میں میرا مقابلہ ایک المغرب سے تھا جن کا نام رشید الشیطی ہے،

ہم سے خاص طور پر کہا گیا تھا کہ

انڈیا میں ابھی ایسے کیلیگرافر نہیں ہیں جو

Morracco

Bangladesh

Pakistan

Indonesia

Iran

کے ساتھ آنکھ سے آنکھ ملا کر مقابلہ کر سکیں،

آپ ہماری اُمید کو پوری کیجئے

اور کچھ نیا پیش کیجیے۔۔

جس سے انڈیا کا مان بڑھے۔

چونکہ آپ ایک کیلیگرافر کے ساتھ آرٹسٹ ہیں تو آپ کو آرٹ ورک سے کام لینا ہوگا۔

رمضان کا وقت تھا اور اس کے لیے بہت وقت اور محنت درکار تھا، مجھے یاد پڑتا ہے کہ اس رات ہم  سو نہیں سکے تھیں، کسی طرح اللہ اللہ کرتے رات گزری تھی، اور صبح ہوتے ہی ہم کیلیگرافی آرٹ ورک کی طرف لپکے تھیں ، لیکن اللہ کا کرنا ایسا ہوا کہ ہم نے کوشش کی اور اللہ نے ہمیں کامیابی اعطا فرمائی۔

انڈیا میں  عربی کیلیگرافی کرنے والے لوگ بہت کم  رہ گئے ہیں اور حسرت جہاں ان میں ایک ممتاز مقام رکھتی ہیں، اور ساتھ ہی ساتھ وہ اس کام کو فروغ دینے کی کوشش بھی کر رہی ہیں۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com