ممبئی: اس وقت بھگوادھاری شرپسند عناصر توہین رسالت ﷺ کی آڑ میں ملک میں تشدد برپا کرنے کی سازش کے ساتھ ہندوؤں اور مسلمانوں میں نفرت پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے بی جے پی ترجمان گستاخ رسول ﷺ نپور شرما کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے کیونکہ اگر اسے گرفتار نہیں کیا گیا تو ملک میں کشیدگی قائم رہے گی اور اس قسم کے فتنہ انگیزوں پر کارروائی ضرور ی ہے جو ملک کے نقص امن کے لئے خطرہ ہےیہ مطالبہ آج آل انڈیا سنی جمعیۃ علماء کے دفتر مدنپورہ ممبئی میں محافظ ناموس رسالت الحاج محمد سعید نوری نے کیا ہے انہوں نے کہا کہ جس طرح سے ملک کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اس سے ہر کوئی واقف ہے کبھی مندر کبھی مسجد اور اب تو اس معاملہ میں توہین رسالت ﷺ کا سلسلہ بھی دراز ہو گیا ہے مسلمان ناموس رسالت کے لئے اپنی جانیں قربان کرنے کو بھی تیار ہے اس لئے میرا مطالبہ ہے کہ اس قسم کی فتنہ انگیزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی کے ساتھ انہیں جیل بھیجا جائے تبھی ملک میں امن وامان کا قیام ممکن ہوگا اور حالات بہتر ہوں گے سرکار کو ان شر انگیزوں پر کارروائی کرنی چاہئے۔ ممبئی عظمیٰ کے حالات ناگفتہ بہ نہ ہو اس کو لیکر رضا اکیڈمی کے جنرل سکریٹری الحاج محمد سعید نوری نے شہر معزز علماء وائمہ مساجد کی سنی جمعیۃ العلماء کے دفتر میں ایک میٹنگ بلائی علمائے کرام نے نہایت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس حساس معاملے میں شہر کے نوجوان نسل کو سنبھالا نہیں جاسکتا تاہم اگر وہ ملعونہ نوپور شرما کی گرفتاری ہو جاتی ہے تو مسلمانوں کا غو وغصہ کسی حد تک ٹھنڈہ ہوسکتا ہے مولانا ولی الله شریفی نے کہا کہ اس چینل ٹایز ناو کا بائیکاٹ ہونا چاہیے حکومت دیش میں نفرت کا زہر گھولنے اور اس کے نشریات پر نبیٔ کریم کی شان میں گستاخی کے خلاف اس کا لائسنس ضبط کرلے تاکہ ملک میں امن وشانتی بنی رہے مولانا خلیل الرحمن نوری نے کہا کہ سب سے پہلے اس چینل پر ایف آئی آر ہونا چاہیے اسکے خلاف سخت تادیبی کاروائی ہو اس سلسلے میں نیوز ایسوسی ایشن کو بھی اپنا فرض نبھانا چاہیے کہ کوئی چینل اکر دیش کے بھاناوں کا کھلواڑ کر رہا ہے اور ملک کے بھائی چارہ کو ٹھیس پہنچ رہی ہے تو وہ اس پر خود کاروائی کرے۔ مولانا امان اللہ نے کہا کہ ہم اپنے اوپر ہر طرح کا ظلم برداشت کرسکتے ہیں مگر ہمارے نبی کے شان میں کوئی گستاخی کرے ہم ہرگز برداشت نہیں کرسکتے واضح رہے کہ کثیر مسلم اکثریتی حلقے مدنپورہ کے خطیب وامام مفتی زبیر صاحب نے کہا کہ ممبئی پولیس اس معاملے میں سخت کاروائی کرے اسے گرفتار کرے اس لئے کہ ہم ایک مسجد کے امام وخطیب ہیں لوگ ہر نماز میں سوال کرتے ہیں کہ وہ گرفتار ہوئی کہ نہیں جس سے اندازہ لگتا ہے کہ اگر اسے گرفتار کر لیا گیا تو مسلمانوں کا غصہ کچھ تو کم ہوگا مشہور سماجی کارکن ابراہیم طائی نے کہا کہ ممبئی پولیس نے سب سے پہلے ایف آئی آر درج کیا ہے ممبئی پولیس سے امید ہے کہ وہ اسے بہت جلد گرفتار کرلے گی عرفان شیخ نے کہا کہ سب سے پہلے رضااکیڈمی کی پہل پر پائیدھونی ممبئی نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ عرفان شیخ نے زور دیکر کہاکہ اسے گرفتار کرنا اور اس پر سخت کاروائی کرنا بہت ضروری ہے اس موقع پر الحاج محمد سعید نوری سے ایک نوجوان نے سوال کیا کہ ہم کب تک اپنے نبی کی شان میں گستاخی برداشت کرتے رہیں گے توہین بھی ہمارے نبی کی ہو اور صبر بھی ہمیں ہی کرنی پڑے یہ کہاں کا انصاف ہے۔ اس میٹنگ میں ناظم خان، محمد حسن، غلام مصطفی اور دیگر لوگ شامل ہوئے متفقہ طور پر ایک تجویز پاس ہوئی کہ ڈیبیٹ پر حکومت ہند پابندی لگائے۔






