کرناٹک کے مانڈیا ضلع میں ماحول اس وقت کشیدہ ہو گیا جب ہندو تنظیموں نے سری رنگاپٹن میں واقع جامع مسجد میں پوجا کرنے کا اعلان کیا۔ ہندو تنظیموں سے وابستہ افراد بڑی تعداد میں بھگوا کپڑے پہن کر اور بھگوا جھنڈے تھام کر کرانگور جنکشن پر جمع ہو گئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ مسجد میں داخل ہوں گے اور پوجا کریں گے۔ دریں اثنا، قصبہ میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔