نوپور شرما کے خلاف پارٹی کی کاروائی کافی نہیں، پولس اس کی گرفتاری کو یقینی بنائے: ملی کونسل

نئی دہلی: (پریس ریلیز) حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کا ارتکاب کرنے والی نوپور شرمار کے خلاف بی جے پی کی کاروائی کو آل انڈیا ملی کونسل نے ناکافی بتایا اور کہاکہ بی جے پی نے شدید دباؤ کے بعد دیر سے سہی لیکن اپنی ذمہ داری نبھائی ہے لیکن اصل کاروائی اس کے خلاف ایف آئی آر کا درج ہونا اور اس کا گرفتار کیا جاناہے ۔

 آل انڈیا ملی کونسل کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر محمد منظور عالم نے کہاکہ نوپور شرمابی جے پی کی قومی ترجمان تھیں اور اس نے ٹی وی چینل پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کی ۔ لگاتار احتجاج ہورہا تھا لیکن پارٹی نے کوئی توجہ نہیں دیا ۔جب عرب عوام نے سوشل میڈیا پر احتجاج کیا اور وہاں کی سرکار نے نوٹس لیا تب بی جے پی اس پر توجہ دی ہے اور نوپور شرمار کو پارٹی کی بنیادی ممبرشپ سے معطل کردیا ہے لیکن سوال یہ ہے کہ بھارت کے مسلمانوں اور سیکولر عوام کے احتجاج پر بی جے پی نے توجہ کیوں نہیں دی ۔ عرب ممالک کے درمیان بھارت کی شبیہ خراب ہونے کیلئے ذمہ دار کون ہے ؟ اور کیا صرف اتنی کاروائی کافی ہے کہ بی جے پی نے اس کو پارٹی سے معطل کردیاہے ۔

 آل انڈیا ملی کونسل کا مطالبہ ہے کہ دہلی پولس کو نورپورشرمار اور نوین کمار جندل کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کرنا چاہیے  اور حکومت کو بی جے پی کے خلاف کاروائی کا حکم جاری کرنا چاہیے ۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com