کانپور تشدد کی ویڈیو ٹویٹ کرنے پر ملت ٹائمز کے چیف ایڈیٹر کے خلاف کیس درج

نئی دہلی: (ملت ٹائمز ڈیسک) کانپور تشدد کے دوران کی ویڈیو پوسٹ کرنے پر پولس نے ملت ٹائمز کے چیف ایڈیٹر شمس تبریز قاسمی کے خلاف کیس درج کرلیا ہے ۔ شمس تبریز قاسمی سمیت مزید آٹھ لوگوں کے خلاف ٹویٹر پر ویڈیو پوسٹ کرنے کے الزام میں کیس درج کیا گیا ہے ۔ ایف آئی آر میں کہاگیا کہ ان یوزرس نے ٹیوٹر پر اشتعال انگیز اور بھڑکاؤ ویڈیو پوسٹ کی تھی ۔

 شمس تبریز قاسمی نے ٹویٹ کرکے کہاکہ کانپور پولس نے کانپور تشدد کی ویڈیو ٹویٹ کرنے پر میرے خلاف بھی کیس درج کرلیا ہے ۔ میں نے ان ویڈیوز کو ٹویٹ کیا تھا جسے مین اسٹریم میڈیا نے چھپا دیا تھا اور یکطرفہ طور پر صرف مسلمانوں کو پتھراؤ کرتے ہوئے دکھایا جارہا تھا ۔ میں نے ان ویڈیوز کو ٹویٹ کیا تھا جس میں دوسری طرف سے بھی پتھراؤ ہورہا تھا اور پولس بھی موجود تھی۔ شمس تبریز قاسمی نے مزید ایک ٹویٹ میں کہاکہ میں نے پولس سے سوال بھی کیا تھا کہ ان پر بھی کاروائی ہوگی ۔ اس ایف آئی آر کا مقصد مجھے خوف زدہ کرنا اور ڈرانا ہے لیکن ایمانداری سے اپنا کام کرتا رہوں گا ۔

 شمس تبریز قاسمی نے بتایاکہ کانپور تشدد کے تعلق سے انہوں نے چار ٹویٹ کیا تھا جس میں ان ویڈیوز کو پوسٹ کیا تھا جس میں دوسری طرف سے پتھراؤ ہورہا تھا اور ان کے خلاف پولس سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا گیا تھا ۔ یہ سارے ٹویٹس ابھی بھی موجود ہیں اور ان کو یہاں جاکر دیکھا جاسکتا ہے۔

 پریس کلب آف انڈیا یوپی پولس کی کاروائی کی مذمت کی ہے اور ایف آئی آر کو کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ ٹویٹر پر بھی بڑی تعداد میں صحافیوں اور سماجی کارکنان نے شمس تبریز قاسمی کو سپورٹ کیا ہے اور اسٹینڈ ودھ شمس تبریز قاسمی کا ہیش ٹیگ چلایا جارہا ہے ۔ مشہور صحافی رعنا ایوب نے بھی ٹویٹ کرکے کہاکہ شمس تبریز قاسمی مضبوطی کے ساتھ ڈٹے رہو ۔

شمس تبریز قاسمی نے اس تعلق سے مزید کہاکہ ابھی تک پولس کی جانب سے کوئی نوٹس نہیں آئی ہے ۔ وکیلوں سے مشورہ اور بات چیت جاری ہے ۔ جو بھی ضروری ہوا وہ ہم کریں گے ۔ اس ایف آئی آر کا بنیادی مقصد ملت ٹائمز کے بڑھتے قدم کو روکنا اور مجھے خوفزدہ کرنا ہے لیکن ہم اپنا کام جاری رکھیں گے ۔ ملت ٹائمز کو لگاتار نشانہ بنایا جارہا ہے اور اس کو بند کرانے کی سازش کا یہ ایک حصہ ہے ۔ سرکار کے اشارے پر ہمارا فیس بک پیج پہلے سے بند کیا جاچکا ہے جس کے بارہ لاکھ فلووز تھے ۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com