آئی آئی ایم سی میں اردو جرنلزم کورس میں داخلہ کا عمل شروع 10 جولائی تک درخواست دے سکتے ہیں، داخلہ امتحان 31 جولائی کو ہوگا

نئی دہلی: انڈین انسٹیٹیوٹ آف ماس کمیونیکیشن (IIMC) میں پی جی ڈپلومہ ان اردو جرنلزم کورس میں داخلے کے لیے آن لائن درخواست کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ تعلیمی سیشن23 -2022 کے اس عمل میں “درخواست فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 10 جولائی 2022 “ہے۔ آن لائن درخواست فارم IIMC کی ویب سائٹ http://www.iimc.gov.in/ پر دستیاب ہیں۔ داخلہ ٹیسٹ 31 جولائی 2022 کو IIMC کے نئی دہلی کیمپس میں منعقد ہوگا۔

داخلے کے انچارج پروفیسر گووند سنگھ نے بتایا کہ اردو صحافت کا پی جی ڈپلومہ کورس آئی آئی ایم سی نئی دہلی کیمپس میں منعقد ہوگا۔نئی دہلی کیمپس میں اردو صحافت کی 17 سیٹیں دستیاب ہیں۔ اس کے لیے داخلہ ٹیسٹ 31 جولائی کو صبح 11 بجے سے دوپہر 2 بجے تک لیا جائے گا۔ امتحان میں جنرل نالج اور میڈیا اور کمیونیکیشن کے شعبے سے سوالات پوچھے جائیں گے۔

*کون اپلائی کرسکتا ہے*

 جن طلباء نے کسی تسلیم شدہ یونیورسٹی سے کسی بھی شعبے میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی ہے وہ آئی آئی ایم سی میں داخلے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ وہ طلباء جو اپنے بیچلر ڈگری کے آخری سال یا سیمسٹر کے امتحان میں شامل ہو چکے ہیں یا شامل ہو رہے ہیں وہ بھی درخواست دے سکتے ہیں۔ داخلہ ہو نے کی صورت میں طلباء کو 30 ستمبر 2022 تک اپنی عارضی مارک شیٹ یا سرٹیفکیٹ کی اصل کاپی جمع کرانی ہوگی۔ طلباء کو کورس کی تکمیل پر ڈپلومہ صرف اسی صورت میں دیا جائے گا جب وہ آئی آئی ایم سی کے دفتر میں تصدیق کے لیے اصل ڈگری کا سرٹیفکیٹ پیش کریں گے۔

 یہ عمر کی حد ہوگی

 عام زمرے کے امیدواروں کی پیدائش 1 اگست 1997 کو یا اس کے بعد ہونی چاہیے (زیادہ سے زیادہ 25 سال 1 اگست 2022 تک)۔ او بی سی زمرہ کے امیدواروں کے لیے تاریخ پیدائش یکم اگست 1994 کو یا اس کے بعد ہونی چاہیے (زیادہ سے زیادہ 28 سال 1 اگست 2022 تک)۔ SC/ST/PWD امیدواروں کے لیے تاریخ پیدائش یکم اگست 1992 یا اس کے بعد ہونی چاہیے (زیادہ سے زیادہ 30 سال 1 اگست 2022 تک)۔

 *امتحان CUET کے تحت پانچ دیگر PG ڈپلومہ کورسز کے لیے منعقد کیا جائے گا*

 IIMC میں پانچ دیگر PG ڈپلومہ کورسز میں، طلباء کو اس سال کامن یونیورسٹیز انٹرنس ٹیسٹ 2022 کے ذریعے داخلہ ملے گا۔ انگریزی صحافت، ہندی صحافت، اشتہارات اور تعلقات عامہ، ریڈیو اور ٹیلی ویژن جرنلزم اور ڈیجیٹل میڈیا کے لیے داخلہامتحان دینا ہوگا۔سوالیہ پرچہ ہندی اور انگریزی زبان میں ہوگا۔ ان کورسز میں داخلے کے لیے آن لائن درخواست کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ فارم بھرنے کی آخری تاریخ اٹھارہ جون ہے ۔ اس سے متعلق مزید تفصیلات

 www.cuet.nta.nic.in پر دستیاب ہے۔

معلومات کے لیے اس طرح رابطہ کریں

 پرو فیسر گووند سنگھ کے مطابق، کسی بھی پریشانی کی صورت میں طلباء اکیڈمک ڈیپارٹمنٹ، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونیکیشن، ارونا آصف علی مارگ، نئی دہلی-110067 سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ ٹیلی فون نمبر 011-26742920، 26742940، 26742960 (ایکسٹینشن 233) پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔ درخواست دہندگان موبائل نمبر 9818005590 کے ذریعے بھی معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔ اگر طلباء واٹس ایپ کے ذریعے معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو وہ موبائل نمبر 9871182276 پر پیغام بھیج سکتے ہیں۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com