سری لنکا میں پیڑول لینے کیلئے 3 فوجیوں سمیت 7 افراد زخمی

کولمبو:  سری لنکا میں پیڑول حاصل کرنے کے لئے جھڑپوں میں چار شہری اورتین فوجی اہلکار زخمی ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا کے مختلف علاقوں میں ڈیزل اور پیٹرول کے حصول کے لئے ہنگامے ہوئے۔ جھڑپوں اورپولیس کی فائرنگ سے تین فوجی اورچار شہری زخمی ہوگئے۔

پیڑول اورڈیزل کے حصول کے لئے کئی کلومیڑ طویل قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ ملک بھر میں پیڑول پمپس اور گیس اسٹیشنز کی حفاظت کے لئے فوجی دستے تعینات کردئیے گئے ہیں۔ سری لنکا کو شدید ترین معاشی بحران کا سامنا ہے اور ایندھن سمیت کھانے پینے کی اشیا کی بھی قلت ہوگئی ہے۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com