اسرائیلی پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا فیصلہ، اتحادی حکومت کے آئندہ وزیراعظم یائر لیپیڈ ہوں گے

یروشلم: اسرائیلی وزیر اعظم نیفتالی بینیٹ اور وزیر خارجہ یائر لیپڈ نے پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے معاہدہ کے تحت اگلے وزیر اعظم یائر لیپیڈ ہونگے۔

یائر لیپڈ کی بطور وزیر اعظم انتخاب کیلے ووٹنگ آئندہ ہفتے پارلیمنٹ کے ہونے والے اجلاس میں کی جائے گی۔ لیپیڈ اور نیفتالی کی مشترکہ حکومت کا قیام 2021میں سابق وزیر اعظم نیتن یاہوکے طویل ترین دورے اقتدار کے خاتمہ کے بعد عمل میں آیا تھا، مشترکہ طور پر قائم ہو نے والی حکومت میں معاہدہ کے تحت نیفتالی اور بینٹ باری باری وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مشترکہ طور پر قائم ہونے والا حکومتی اتحاد اپنے ابتدا ہی سے مشکلات کا شکار رہا جسکی بنیادی وجہ اسرائیل فسلطین تنازعے سمیت دیگر اہم معاملات میں اختلاف رائے ہے۔

اطلاعات کے مطابق باہمی تنازعات کا شکار موجودہ اسرائیلی حکومت میں دراڑیں اس وقت پڑنا شروع ہو ئیں جب مٹھی بھر اراکین نے اس اتحاد کو ترک کر دیا۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com