امریکہ میں 21000 پروازیں منسوخ ہونے کے بعد ہوائی سفر معمول پر

واشنگٹن: امریکہ میں گزشتہ مصروف ویک اینڈ میں 21000 سے زیادہ پروازیں تاخیر یا منسوخ ہونے کے بعد فضائی سفر معمول پر آ گیا۔

فلائٹ اویئر ٹریکنگ سروس کے ڈیش بورڈ کے مطابق، اتوار کو کم از کم 7224 پروازوں میں تاخیرہوئی یا منسوخ ہوئیں اور ہفتہ کو 4075 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ یوایس ٹوڈے نے فلائٹ اویئر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ جمعہ کو 10410 پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہوئیں۔

تین دنوں کے دوران کل 21709 پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہوئیں۔ ان میں سے 3167 پروازیں منسوخ اور 18542 پروازوں میں تاخیرہوئی۔ پیر کو دن کے اختتام تک یہ تعدادکم ہوکر 3824 ہو گئی، جس میں 3445 پروازوں میں تاخیر ہوئی اور 379 کومنسوخ کر دیا گیا۔

ماہرین نے سی این این کو بتایا کہ زیادہ تر بھاری ٹریفک جون کے پہلے پندرہ دن میں تعطیلات کی وجہ سے تھی۔ اس میں پیر کو منائی جانے والی نئی وفاقی تعطیل اور اتوار کو فادرز ڈے شامل ہے۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com