اسرائیل میں تین برس کے دوران پانچویں بار انتخابات

ابیب: اسرائیل کے وزیر اعظم نفتالی بیننٹ نے اکثریت کھونے کے بعد پارلیمنٹ کو تحلیل کرکے قبل از وقت انتخابات کروانے کا اعلان کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نفتالی بینیٹ اور وزیرخاجہ یائر لاپیڈ نے آنے والے دنوں میں پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کے لیے قرار داد پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اسرائیلی قانون ساز پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کے حق میں ووٹ دیں گے، جس کے بعد ملک میں نئے انتخابات کا راستہ کھل جائے گا۔

اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ وزیر خارجہ یائر لاپیڈ نئے انتخابات تک عبوری وزیراعظم ہوں گے۔

پارلیمنٹ تحلیل ہونے کے بعد اسرائیل کی 36 ویں حکومت مؤثر طور پر ختم ہو جائے گی اور تین برس کے دوران پانچویں مرتبہ الیکشن کا انعقاد ہوگا۔

وزیراعظم نفتالی بیننٹ نے پریس کانفرنس میں حکومت کو ختم کرنے کے منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مشکل حالات میں “صحیح فیصلہ” کیا ہے۔

خیال رہے کہ اپریل میں اسرائیلی رکن پارلیمنٹ غیدہ ریناوی نے حکمراں اتحاد کا ساتھ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد 120 رکنی پارلیمنٹ میں اتحادی حکومت ایوان میں اکثریت کھو بیٹھی تھی۔ نفتالی بیننٹ نے اس دوران اتحادیوں کو یکجا کرنے کی کوشش کی تاہم ناکام رہے۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com