اسپین – مراکش کی سرحد پر بھگڈر مچنے سے 18تارکین وطن ہلاک، متعدد زخمی

میڈرڈ: اسپین کے شمالی افریقی علاقے میلیلا میں تارکین وطن اور سرحدی اہلکاروں کے درمیان دو گھنٹے تک جاری رہنے والی جھڑپ کے بعد سرحد میں داخل ہونے کے لیے بھگدڑ میں کم از کم 18 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ وی او اے نیوز نے مراکشی اور ہسپانوی حکام کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ جمعہ کے روز تقریباً 2,000 تارکین وطن نے سرحد پر ایک اونچی باڑ پر دھاوا بول دیا، جس کے نتیجے میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں۔ اس دوران وہاں بھگدڑ مچنے سے 18 لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

مراکش کی وزارت داخلہ نے قبل ازیں کہا تھا کہ اس واقعے میں پانچ تارکین وطن ہلاک اور 76 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ بعد ازاں مزید 13 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ مراکشی سیکورٹی فورسز کے تقریبا 140 ارکان زخمی بھی ہوئے جن میں سے پانچ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔تمام زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com