نشہ سماج کا ناسور: انیس الرحمن قاسمی

پھلواری شریف: (پریس ریلیز) عالمی یوم انسدادمنشیات کے موقع پرآل انڈیاملی کونسل بہارنے دفترپھلواری شریف،پٹنہ میں نشہ مخالف پروگرام منعقدکیاگیا، اس پروگرام کی صدارت مولاناانیس الرحمن قاسمی قومی نائب صدرآل انڈیاملی کونسل نے کی،انہوں نے کہاکہ نشہ سماج کاناسورہے،جس سماج کے نوجوانوں میں نشہ کی لت لگ جائے،اس سماج کی تباہی یقینی ہے،یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے شراب اوردیگرتمام نشہ آورچیزوں کوحرام قراردیاہے،نشہ نہ صرف یہ کہ انسان کومالی طورپرکنگال بنادیتاہے بلکہ وہ انسانی عقل وصحت کے لیے انتہائی خطرناک ہے،نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کاارشادہے کہ ہروہ چیزجونشہ لائے خواہ وہ کم ہویازیادہ،حرام ہے،انہوں نے کہاملی کونسل نے اس موقع پرملک کے ہرحصہ میں انسدادنشہ خورانی پروگرام کے ذریعہ نشہ کے نقصانات سے لوگوں کوواقف کرانے کی جومہم شروع کی ہے وہ قابل قدرہے،ان شاء اللہ آئندہ ملی کونسل اس سلسلے میں مزیدکام کرے گی،اس پروگرام میں ملی کونسل بہارکے کارگزارجنرل سکریٹری محمدنافع عارفی،جناب الحاج سلام الحق صاحب مولانارفعت عثمانی بیگوسرائے، مولانا نورعالم رحمانی ارریہ، مولانا ابونصر ہاشم ندوی، مولانارضاء اللہ قاسمی، مولانانسیم احمد، نعمت اللہ، مولانا جمال قاسمی، مولانا عبدالرشید رہبر، ساجد رحمانی وغیرہ نے شرکت کی۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com