دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا ہے۔ مبینہ قابل اعتراض ٹوئٹر کرنے کے اس معاملہ میں عدالت کل اپنا فیصلہ سنائے گی۔ قبل ازیں، ایڈوکیٹ ورندا گروور محمد زبیر کی طرف سے پیش ہوئیں۔ ورندا گروور نے کہا کہ جس تصویر کو ٹوئٹر کرنے پر زبیر پر مقدمہ درج کیا گیا ہے وہ 1983 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘کسی سے نہ کہنا’ کا ہے اور زبیر نے اس کو ایڈٹ نہیں کیا ہے۔
Delhi | Sessions Court of Patiala House Court reserves order on the bail petition of Alt News co-founder Mohammed Zubair in an alleged objectionable tweet matter. The order will be passed tomorrow.
— ANI (@ANI) July 14, 2022