کیجریوال حکومت کے خلاف ایل جی نے اٹھایا سخت قدم، ایکسائز پالیسی کی ہوگی سی بی آئی جانچ

دہلی میں نئی ایکسائز پالیسی سوالوں کے گھیرے میں آ گئی ہے۔ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونئے کمار سکسینہ نے کیجریوال حکومت کے خلاف سخت قدم اٹھایا ہے۔ انھوں نے دہلی ایکسائز پالیسی کے خلاف سی بی آئی جانچ کا حکم صادر کر دیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق اس میں شراب کی دکانوں کے ٹینڈر میں بے ضابطگی کا الزام ہے۔ اتنا ہی نہیں کیجریوال حکومت پر نئی آبکاری پالیسی میں ضابطوں کو نظر انداز کر ٹینڈر دینے کا بھی الزام لگا ہے۔ ایل جی ونئے کمار سکسینہ نے یہ قدم چیف سکریٹری کی رپورٹ کے بعد اٹھایا ہے۔

غور طلب ہے کہ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونئے کمار سکسینہ نے یہ قدم ایسے وقت میں اٹھایا ہے جب گزشتہ کچھ دنوں سے کیجریوال کے سنگاپور دورہ کو لے کر ہنگامہ جاری ہے۔ ایل جی ونئے سکسینہ نے حال ہی میں کیجریوال کے سنگاپور جانے کی اجازت والی عرضی کو خارج کر دیا تھا۔

واضح رہے کہ دہلی حکومت نے گزشتہ سال اپنی نئی آبکاری پالیسی نافذ کی تھی جس کے تحت پرائیویٹ دکانداروں کو اوپن ٹینڈر سے خوردہ شراب فروخت کے لائسنس جاری کیے گئے تھے۔ اب تک نئی پالیسی نافذ ہونے کے بعد دہلی کے 32 زون میں مجموعی طور پر 850 میں سے 650 دکانیں کھل چکی ہیں۔ دہلی حکومت نے اس وقت دعویٰ کیا تھا کہ نئی پالیسی سے حکومت کے خزانہ میں اضافہ ہوگا۔ حالانکہ اس وقت دہلی بی جے پی نے اس نئی پالیسی کی مخالفت کی تھی۔


Posted

in

,

by

Tags:

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *