نئی دہلی: اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اسد الدین اویسی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ایم مودی پر سنگین الزامات لگائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی ساورکر اور گولوالکر کی پالیسی پر کام کر رہے ہیں۔
اُسی پالیسی پر کام کرتے ہوئے انہوں نے ملک کے مسلمانوں کو دوسرے درجے کا شہری بنا دیا ہے۔ اپنے الزام پر دلیل دیتے ہوئے اویسی نے کہا کہ مرکزی حکومت کی سوانیدھی اسکیم کے تحت ریڑھی سڑکوں پر پٹری اور ٹھیلہ لگانے والوں کو لون دیا جاتا ہے۔ آر ٹی آئی کے جواب میں یہ اطلاع ملی ہے کہ 32 لاکھ لوگوں میں سے صرف 331 اقلیتوں کو لون دیا جاتا ہے۔
جبکہ این ایس او کے اعداد و شمار کے مطابق شہری علاقوں میں مسلمان خود روزگار کے شعبے میں 50 فیصد ہیں اور ہندو بھائی صرف 33 فیصد سیلف ایمپلائمنٹ سیکٹر میں ہیں۔ اگر شہری علاقوں میں 50 فیصد خود روزگار مسلمان ہیں تو صرف 331 کو ہی قرض کیوں دیا گیا ہے ؟
پی ایم مودی نے مسلمانوں کو بنایا دیا دوسرے درجے کا شہری: اویسی
𝙈𝙞𝙡𝙡𝙖𝙩 𝙏𝙞𝙢𝙚𝙨 @asadowaisi pic.twitter.com/jBQqabtKR9— Millat Times اردو (@MillatUrdu) July 24, 2022
اس کے علاوہ اشوک راج بھر اور ایس پی سربراہ اکھلیش یادو کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں مل کر مجھے گالی دیتے تھے، اب آپس میں لڑ رہے ہیں۔ یہ دھوکے باز لوگ ہیں، انہوں نے مل کر ریاست کے مسلمانوں کو دھوکہ دیا ہے۔ میں کہہ رہا تھا کہ یہ لوگ بی جے پی کو ہرا نہیں سکیں گے۔ انہوں نے صرف مسلمانوں کے ووٹ لے کر اپنی دکان چمکا لی ہے۔

Leave a Reply