بہار اسٹیٹ سنی وقف بورڈ، پٹنہ کی جانب سے ووکیشنل کورسز کے طلبہ کو اسناد سے سرفراز کیا گیا، سیکھنے کا عمل مسلسل جاری رہنا چاہیے: محمد ارشاد اللہ

پٹنہ: (پریس ریلیز) بہت خوشی کی بات ہے کہ آج آپ ملازمت کے قابل بن گئے اور آپ کو مختلف کمپنیوں میں ملازمت مل گئی ہے ۔ سرٹیفکیٹ ملنے کا مطلب یہ نہیں سمجھنا چاہئے کہ آپ سب کچھ سیکھ گئے بلکہ آج سے اس کی شروعات ہوئی ہے ، آپ کو کمپنیوں میں سیکھنے اور آگے بڑھنے کا موقع ملے گا ، اس سے آپ کی زندگی میں بلندی آئے گی ۔ ان خیالات کا اظہار بہار اسٹیٹ سنی وقف کے چیرمین الحاج محمد ارشاد اللہ نے کیا ۔ آج وہ بہار اسٹیٹ سنی وقف بورڈ کی جانب سے آئی ۔ سی ۔ آئی ۔ سی ۔ آئی فاوَنڈیشن کی جانب سے اقلیتی طبقہ کے طالب علموں کے لئے مفت ووکیشنل کورسز کے رواں پیچ کے مکمل ہونے پر منعقد تقسیم اسناد جلسہ سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے اپنے کلیدی خطاب میں طلبہ کو مبارک باد اور نیک خواہشات پیش کیا ۔ انہوں نے عامر سبحانی ، چیف سکریٹری، ڈاکٹر سفینہ اے ۔ این، پرنسپل سکریٹری، محکمہ اقلیتی فلاح اور آئی ۔ سی ۔ آئی ۔ سی ۔ آئی فاوَنڈیشن کا شکریہ ادا کیا ۔ تقسیم اسناد جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی جناب عامر سبحانی، چیف سکریٹری، حکومت بہار نے اپنے خصوصی خطاب میں کہا کہ بے حد مسرت کی بات ہے کہ کورس مکمل ہوا اور پلسمنٹ بھی ہوا ۔ شروع میں کچھ محنت کرنی پڑتی ہے اور اس بات کو خوب اچھی طرح یاد رکھیئے جو محنت کرتا ہے وہی کامیاب ہوتا ہے، آپ کو بہار اسٹیٹ سُنی وقف بورڈ،پٹنہ کی جانب سے موقع فراہم کرایا گیا آپ نے اس کا فائدہ اٹھایا، اب آپ روزگار کے قابل بن چکے ہیں ، آگے کی زندگی آپ کی بہتر اور مستقبل روشن ہو اس کی میں دعائیں کرتا ہوں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کورس آگے بھی چلے گا ۔ کورس کے چلانے میں وقف بورڈ کے چیرمین الحاج محمد ارشاد اللہ ، چیف ایکزیکیوٹیو آفیسر خورشید انور صدیقی اور آئی ۔ سی ۔ آئی ۔ سی ۔ آئی فاوَنڈیشن کی کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی ۔ ڈاکٹر سفینہ اے ۔ این، پرنسپل سکریٹری، محکمہ اقلیتی فلاح نے کہا کہ یہ منزل نہیں بلکہ پڑاوَ ہے، اپنے آپ کو باحوصلہ رکھیں اور زیادہ سے زیادہ بلندی پر پہنچنے کی کوشش کریں ، زمانہ کمپٹیشن کا ہے آپ اپنی افادیت کو ثابت کریں اور آگے بڑھےں ۔ چیف ایکزیکیوٹیو آفیسر خورشید انور صدیقی نے ووکیشنل کورسز کے رواں بیچ کے مکمل ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے طلبہ کو نیک خواہشات پیش کیا، انہوں نے کورس کے سلسلے میں تفصیلی معلومات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ پانچ مختلف ٹریڈوں میں ٹریننگ کرنے والے 55طلبہ کے قیام و طعام کا مفت انتظام وقف بورڈ کی جانب سے حج بھون میں کیا گیاہے ۔ عنقریب ہی نیا بیچ شروع کیا جائے گا ۔ عامر آفاق احمد فیضی نے کہا کہ وقف بورڈ کا یہ قابل ستائش کارنامہ ہے، میں سبھی طلبہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں کہ مختصر مدت میں انہوں نے ٹریننگ حاصل کر روزگار کے قابل بن گئے، آپ اپنی محنت جاری رکھیں اور مزید ترقی کریں ۔ اس موقع پر پرنو کمار ، سینٹر ہیڈ، آئی ۔ سی ۔ آئی ۔ سی ۔ آئی فاوَنڈیشن نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی اور کن کن کمپنیوں میں نوکری ملی ہے اس کی تفصیلات بتائی، انہوں نے وقف بورڈ کے تعاون کا ذکر کرتے ہوئے چیف سکریٹری ، چیرمین اور سی ۔ ای ۔ او کا بطور خاص شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ کے بھرپور تعاون کی وجہ سے ہی یہ ممکن ہو سکا ہے ۔ پروگرا م کی نظامت نورالسلام ندوی نے بحسن و خوبی کی، اس موقع پر راشد حسین، سی ۔ ای ۔ او ، حج بھون ،عبدالباقی، ریاستی جنرل سکریٹری جنتا دل یونائیٹڈ ،چندن سنگھ،وجئے کمار،ریتی کماری، عادل جاوید ، آئی ۔ سی ۔ آئی ۔ سی ۔ آئی فاوَنڈیشن، پٹنہ، محمد اسلم ، محمد سہراب عالم وغیرہ موجود تھے ۔ ۔ سی ۔ آئی فاوَنڈیشن کی جانب سے اقلیتی طبقہ کے طالب علموں کے لئے مفت ووکیشنل کورسز کے رواں پیچ کے مکمل ہونے پر منعقد تقسیم اسناد جلسہ سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے اپنے کلیدی خطاب میں طلبہ کو مبارک باد اور نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے اچھی کارکردگی کی امید ظاہر کی ۔ انہوں نے عامر سبحانی ، چیف سکریٹری، ڈاکٹر سفینہ اے۔این، پرنسپل سکریٹری، محکمہ اقلیتی فلاح اور آئی۔سی ۔آئی۔ سی۔ آئی فاوَنڈیشن کا شکریہ ادا کیا ۔ تقسیم اسناد جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی جناب عامر سبحانی، چیف سکریٹری،حکومت بہار نے اپنے خصوصی خطاب میں کہا کہ بے حد مسرت کی بات ہے کہ کورس مکمل ہوا اور پلسمنٹ بھی ہوا ۔ شروع میں کچھ محنت کرنی پڑتی ہے اور اس بات کو خوب اچھی طرح یاد رکھیئے جو محنت کرتا ہے وہی کامیاب ہوتا ہے، آپ کو بہار اسٹیٹ سُنی وقف بورڈ،پٹنہ کی جانب سے موقع فراہم کرایا گیا آپ نے اس کا فائدہ اٹھایا، اب آپ روزگار کے قابل بن چکے ہیں ، آگے کی زندگی آپ کی بہتر اور مستقبل روشن ہو اس کی میں دعائیں کرتا ہوں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کورس آگے بھی چلے گا ۔ کورس کے چلانے میں وقف بورڈ کے چیرمین الحاج محمد ارشاد اللہ ، چیف ایکزیکیوٹیو آفیسر خورشید انور صدیقی اور آئی ۔ سی ۔ آئی ۔ سی ۔ آئی فاوَنڈیشن کی کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی ۔ ڈاکٹر سفینہ اے ۔ این، پرنسپل سکریٹری، محکمہ اقلیتی فلاح نے کہا کہ یہ منزل نہیں بلکہ پڑاوَ ہے، اپنے آپ کو باحوصلہ رکھیں اور زیادہ سے زیادہ بلندی پر پہنچنے کی کوشش کریں ،زمانہ کمپٹیشن کا ہے آپ اپنی افادیت کو ثابت کریں اور آگے بڑھیں ۔ چیف ایکزیکیوٹیو آفیسر خورشید انور صدیقی نے ووکیشنل کورسز کے رواں بیچ کے مکمل ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے طلبہ کو نیک خواہشات پیش کیا، انہوں نے کورس کے سلسلے میں تفصیلی معلومات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ پانچ مختلف ٹریڈوں میں ٹریننگ کرنے والے 55طلبہ کے قیام و طعام کا مفت انتظام وقف بورڈ کی جانب سے حج بھون میں کیا گیاہے، جنہوں بحسن وخوبی کورس مکمل کیا اور آج انہیں سرٹیفکٹ دیا جا رہا ہے، عنقریب ہی نیا بیچ شروع کیا جائے گا ۔ عامر آفاق احمد فیضی نے کہا کہ وقف بورڈ کا یہ قابل ستائش کارنامہ ہے، میں سبھی طلبہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں کہ مختصر مدت میں انہوں نے ٹریننگ حاصل کر روزگار کے قابل بن گئے، آپ اپنی محنت جاری رکھیں اور مزید ترقی کریں ۔ اس موقع پر پرنو کمار ، سینٹر ہیڈ، آئی ۔ سی ۔ آئی ۔ سی ۔ آئی فاوَنڈیشن نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی اور کن کن کمپنیوں میں نوکری ملی ہے اس کی تفصیلات بتائی، انہوں نے وقف بورڈ کے تعاون کا ذکر کرتے ہوئے چیف سکریٹری ، چیرمین اور سی۔ای۔او کا بطور خاص شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ کے بھرپور تعاون کی وجہ سے ہی یہ ممکن ہو سکا ہے ۔ پروگرا م کی نظامت نورالسلام ندوی نے بحسن و خوبی انجام دی، اس موقع پر راشد حسین، سی۔ای۔او ، حج بھون ،عبدالباقی، ریاستی جنرل سکریٹری جنتا دل یونائیٹڈ ،چندن سنگھ،وجئے کمار،ریتی کماری،عادل جاوید ، آئی۔سی۔ آئی۔سی۔ آئی فاوَنڈیشن، پٹنہ، محمد اسلم ، محمد سہراب عالم وغیرہ موجود تھے ۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com