سنگھوارہ دربھنگہ: (ایس ایم ضیاء) اے آئی ایم آئی ایم کے ریاستی صدر و امور اسمبلی حلقہ کے ایم ایل اے جناب اختر الایمان نے بھپورہ گاؤں میں محمد تنویر سابق مکھیا نمائندہ بھوانی پور کی رہائش گاہ پر منعقد ایک استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی کے وقت آنجہانی گاندھی جی نے مسلمانوں سے وعدہ کیا تھا کہ یہاں سب لوگ مل کر کام کریں گے سبھوں کو اقتدار کی حصہ داری میں شامل کیا جائے گا لیکن افسوس ہے کہ آزادی کے 75 سال بعد اقلیتوں اور دلتوں کو اس ملک میں نہ ہی مناسب نمائندگی مل سکی اور نہ ہی حصہ داری ملی جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ مسلمان اور دلت ہر میدان میں پیچھے چلے گئے آج مسلمانوں تعلیمی اور معاشی حالت بہت کمزور ہے انھوں نے کہا کہ مسلمانوں کو خود متحد ہو کر اپنے حالات کو بدلنا ہوگا ورنہ ملک کی یہ سیکولر پارٹیاں آپ کو بلی کا بکرا بنا کر صرف سیاسی فائدہ اٹھاتی رہیں گی بتاتے چلیں کہ اے آئی ایم آئی ایم کے ریاستی صدر اختر الایمان کا سنگھوارہ کی سر زمین پر شاندار استقبال کیا گیا پارٹی کارکنان جناب اختر الایمان کی ایک جھلک پانے کیلئے گھنٹوں اتربیل چوک پر انکی آمد کے منتظر رہے جیسے ہی ان کا قافلہ اتربیل چوک پہنچا پارٹی کارکنان نے اے ایم آئی ایم زندہ باد، اختر الایمان زندہ باد کے نعرے لگائے اس کے بعد اختر الایمان کا قافلہ سیدھے جالے کیلئے روانہ ہوگیا بعد ازاں واپسی کے موقع پر حیات پور اور بھپورہ میں منعقد تقریب سے بھی خطاب کیا جہاں متھلانچل کی پاکیزہ روایت کے مطابق ایم آئی ایم لیڈر عظمت اللہ ابوسعید نے ٹوپی اور شال اور پھولوں کی مالا پہنا کر ان کا شاندار استقبال کیا گیا اس تقریب میں محمد تنویر، محمد تحسین، محمد ارشد مرغوب، محمد آفتاب، شفقت رضوان، فہد، یاسر عرفات، حافظ عبد القادر ، مولانا وسیم قاسمی ابو سفیان ، مولانا فرید، غلام مصطفیٰ، نیاز احمد، ڈاکٹر ارشاد عالم ،حافظ افتخار ،محمد وصی اللہ سمیت سینکڑوں افراد موجود تھے کورونی شبلی نعمانی کی رہائش گاہ پر تمام مہمانوں کی ضیافت کا اہتمام کیا گیا۔

Leave a Reply