کانپور: ایک محرم الحرام کو اسلام کے دوسرے خلیفہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ، 10/ محرم الحرام کو نواسہ رسول حضرت حسینؓ کے یوم شہادت ودیگر شہدا کی یاد میں جمعیۃ علماء شہر کانپور کی جانب سے مفت صحت جانچ کیمپ پٹکاپور مسجد نور کے سامنے لگایا گیا۔کیمپ میں بطور مہمان خصوصی تشریف لائے جمعیۃ علماء اترپریش کے نائب صدر موانا امین الحق عبداللہ قاسمی بتایا کہ تمام مخلوق اللہ کا کنبہ ہے،اللہ کو وہ بندہ وہ سب سے زیادہ پسندیدہ ہے جو اس کے کنبہ کے لیئے فائدہ مند ہو۔ اس لیے مسلمانوں اور سبھی لوگوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ لوگوں کی ہر طرح کی مدد کے لیے آگے آئیں۔آج کے دور میں جب میڈکل شعبہ کو کامرشیل بنا دیا گیا ہے، ڈاکٹروں کی فیسیں اور دوائیں اتنی مہنگی ہونے لگی ہیں کہ غریب انسان اس کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا۔ سرکاری سطح پر علاج و معالجہ کی جو حالت ہے وہ سب کے سامنے عیاں ہیں، ایسے میں ضروری ہے کہ جن لوگوں کو اللہ نے ہم میں سے صاحب ثروت بنایا ہے وہ لوگ آگے بڑھ کر آئیں، غریبوں کی مدد کریں اور ان کی دوا علاج کا انتظام کریں، ان کے علاج کی فکر کریں۔ اس حوالہ سے اس دور میں ڈاکٹروں کی ایک بڑی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی ضرورت پوری کرنے کیساتھ ساتھ وہ خدمت کے جذبہ سے ضرورتمندوں اور غریبوں کاخیال رکھیں اور ان کے ساتھ رعایت کا معاملہ کریں۔ اسی سوچ اور فکر کیساتھ جمعیۃ علماء پورے ملک میں کام کرتی رہتی ہے۔اس حوالہ شہری یونٹ کی طرف سے مفت صحت جانچ کیمپ لگوایا ہے تاکہ بغیر فیس،بغیر پیسہ خرچ کیے ضرورتمند بیماروں کی خدمت کی جا سکے۔وہ ڈاکٹروں کے پاس آئیں،مفید مشورے لیں،پرچہ بنوائیں اور مفت دوا لے کر جائیں۔شہری جمعیۃ علماء کی طرف سے طے کیا گیا ہے کہ آنے والے نئے سال 1444ہجری کے ہر مہینہ میں شہر کے مختلف مقامات پر مفت میڈیکل کیمپ لگواکر لوگوں کو فائدہ پہنچانے کاکام کیا جائے گا۔مولانا نے لوگوں سے اپیل کی اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ میڈیکل کیمپ میں جنرل فیزیشین ڈاکٹر محمد طیب نے جوڑوں کے درد، شوگر، لیور، تھائرائیڈ، بلڈ پریشر، سیزنل وائرل، ماہر امراض نسواں نے ڈاکٹر سنبل شکیل نے خواتین سے متعلق امراض، بال و جلدی امراض کے ماہر ڈاکٹر ایچ سنگھ نے سر کے بالوں کے جھڑنے کی کمپیوٹرائز جانچ اور جلدی امراض کے مریضوں کا علاج کیا۔ ماہر امراض اطفال ڈاکٹر اختر عالم نے چھوٹے بچوں کے سرپرستوں کو مفید مشورے دئے۔ کیمپ میں مریضوں کو مفت دوا مہیا کرائی گئی۔ اس موقع پر شہری صدر ڈاکٹر حلیم اللہ خاں، مولانا نور الدین احمد قاسمی، مفتی اظہار مکرم قاسمی، مولانا محمد اکرم جامعی، مولانا محمد کاشف جامعی، حافظ محمد سلمان، حافظ محمد ریحان کے علاوہ کثیر تعداد میں مقامی عوام موجود تھے۔






