دربھنگہ: اے آئی ایم آئی ایم کے ریاستی صدر و امور اسمبلی حلقہ کے ایم ایل اے اختر الایمان نے اپنے متھلانچل دورے کے دوران مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی (مانو) کا دورہ کر وہاں کے تعلیمی نظام کا جائزہ لیا بالخصوص پورے بہار چل رہے نوبالغان سینٹر کے بارے میں جانکاری حاصل کی وہیں، مولانا آزاد نیشنل یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر فیض احمد سے انھوں نے بی ایڈ پالٹینک ،کامران اسکول سمیت دیگر کورسز کے بارے میں معلومات فراہم کی اور سیمانچل میں بھی مانو کی شاخ قائم کرنے کی دعوت دی اس موقع پر انکے ہمراہ ڈاکٹر شفایت احمد، ڈاکٹر ظفر اقبال زیدی،ڈاکٹر فخرالدین علی احمد،چاند انصاری، پروفیسر سونورجک، وغیرہ موجود تھے۔دوسری طرف للت نارائن متھلا یونیورسٹی میں رجسٹرار ڈاکٹر مشتاق احمد سے ملاقات کی اور بہار حکومت کی جانب سے چلائی جارہی اسٹوڈنٹس سے متعلق اسکیموں کی جانکاری لی اس کے علاوہ متعدد امور پر بھی تبادلہ خیال کیا وہیں سابق ایم ایل اے درگا پرساد۔ عادل حسن آزاد ،عظمت اللہ ابوسعید، محمدآیت اللہ، ڈاکٹر سہیل احمد،محمد وصی اللہ تمکین،وقار صدیقی، عبداللہ، اشرف احمد، محمد کامران، مولانا فیاض مصباحی، مبارک حسن، مولانا وسیم، مولانا عبدالقادر، ساجد ریحان، بدرالحسن وغیرہ موجود تھے۔