خاتون سے بدسلوکی کا معاملہ: شری تیاگی ، رشی کیش پہنچ کر ‘غائب’، بیوی سے حراست میں لے کر پوچھ گچھ

نوئیڈا: نوئیڈا کی سوسائٹی ‘گرینڈ اومیکس’ میں ایک خاتون کے ساتھ بدسلوکی کے معاملے میں مفرور شری کانت تیاگی کی بیوی کو پولس نے اپنی حراست میں لے لیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ پولیس نے بیوی کو شام تقریباً 6 بجے شری کانت کے فلیٹ سے حراست میں لیا۔ اس سے قبل جمعہ کو بھی بیوی کو حراست میں لیا گیا تھا۔

شری کانت تیاگی کی بیوی کو جمعہ کے روز حراست میں لے کر 24 گھنٹے سے زیادہ پوچھ گچھ کی گئی تھی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے کچھ اہم معلومات حاصل کرنے کے لیے بیوی کو دوبارہ حراست میں لے لیا ہے۔

وہیں، شری کانت پولیس سے بچنے کے لیے تمام حربے استعمال کر رہا ہے۔ اس نے اتوار کی رات سے نہ تو کوئی کال کی ہے اور نہ ہی اپنا موبائل آن کیا۔ اتنا ہی نہیں، اس نے آن لائن لین دین، اے ٹی ایم کا استعمال بھی بند کر دیا ہے۔ شری کانت تیاگی کی کال ڈیٹیل کی بنیاد پر پولیس ان قریبی لوگوں کو ریڈار پر لے رہی ہے جو اس واقعہ کے بعد رابطے میں آئے تھے۔ شری کانت تیاگی کے موبائل کی آخری لوکیشن اتراکھنڈ کے رشی کیش میں پائی گئی ہے۔

نوئیڈا پولیس نے شری کانت پر گینگسٹر کے تحت کارروائی کرتے ہوئے اس کی گرفتاری پر 25 ہزار روپے کے انعام کا اعلان کیا ہے۔ نوئیڈا پولیس کی 8 ٹیمیں 3 ریاستوں میں اس کی تلاش کر رہی ہیں۔

وہیں، پیر کے روز نوئیڈا ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے سوسائٹی میں شری کانت کی غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا۔ اس کے ساتھ ہی جی ایس ٹی ٹیم نے بھی ملزم کی گرفتاری کے لیے دباؤ ڈالنے کے لیے بھنگیل میں واقعہ اس کی دکانوں پر چھاپے مارے ہیں۔ اس کے باوجود شری کانت کو گرفتار کر پانا پولیس کے لئے دردِ سر بنا ہوا ہے۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ۔ اپنے علاقے کی خبریں ، گراﺅنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ،تعلیمی اورادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com