جنگ آزادی کی قربانیوں میں تمام مذاہب کے ماننے والوں کا حصہ آج فرقہ پرست طاقتیں اقتدار پر تو قابض ہوگئیںلیکن وہ انگریزوں کی طرح عوام کو تقسیم کرنے کی سازش میں کامیاب نہیں ہوں گی: امانت اللہ خان

نئی دہلی: آج ہندوستان ملک کی آزادی کا 75سالہ جشن منارہاہے اور یہ جشن منانے کے لیئے ہی ہم سب آج یہاں نورنگر سروودیہ کنیا ودیالیہ اوکھلا اسکول میں جمع ہوئے ہیں،مجھے خوشی ہے کہ اسکول کی طالبات نے آزادی کے اس 75سالہ جشن کے موقع پر رنگا رنگ ثقافتی پروگرام پیش کیئے میں ان طالبات کے ساتھ ساتھ ان کے اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انہوںنے محنت سے ان بچوں کو پروگرام کے لیئے تیار کیااور بارش کے باوجود اتنا شاندار پروگرام منعقد کیا،میں اتنی بڑی تعداد میں آئے مہمانوں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں اور سب کو جشن آزادی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ان خیالات کا اظہار اوکھلا سے رکن اسمبلی اور دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خان نے نور نگر کنیا ودیالیہ میں منعقد جشن آزادی کے پروگرام کے موقع پر حاضرین سے خطاب کے دوران کیا۔امانت اللہ خان نے اس موقع پر کہاکہ جنگ آزادی ہمارے بزرگوں کی بڑی قربانیوںکے بعد ہمیں نصیب ہوئی اور اسے باقی رکھنا اور اس کی حفاظت کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے آگے کہاکہ آزادی کی لڑائی میں تمام مذاہب کے ماننے والوں کا حصہ ہے اور ہندو مسلم سکھ عیسائی ہر مذہب کے ماننے والوں نے اپنی اپنی آبادی کے لحاظ سے جنگ آزادی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور قربانیاں پیش کیںجس طرح جنگ آزادی کے موقع پر انگریزوں نے ہمارے اتحاد کو توڑنے کے لیئے تقسیم کرو اور راج کرو کا فارمولہ اپنا یاتھاآج بھی اقتدار پر قابض فرقہ پرست طاقتیں یہی فارمولہ اپنا رہی ہیں اور ہندو مسلمان کو آپس میں لڑانا چاہتی ہیں لیکن ہمارا یقین ہے کہ ان کی یہ سازش کامیاب نہیں ہوگی اور نہ اس ملک کے لوگ انھیں کامیاب ہونے دیں گے۔ امانت اللہ خان نے آگے کہاکہ عام آدمی پارٹی صرف ترقی کی بات کرتی ہے اور ترقی کی سیاست کرتی ہے اور تمام طبقات کو ساتھ لیکر ترقی کا سفر طے کرنا چاہتی ہے۔آج 14اگست کو پوری دہلی میں ہمارے وزیر اعلی اروند کیجریول کی قیادت میں لاکھوں لوگ ایک ساتھ ترنگا ہاتھ میں لیکر قومی ترانہ گا رہے ہیںاور ہم اور آپ سب بھی یہاں اسی لیئے جمع ہوئے ہیں۔اس سے قبل امانت اللہ خان نے ترنگا ہاتھ میں لیکر ٹھیک پانچ بجے اسکول کے بچوں کے ساتھ قومی ترانہ ”جن گن من“گایا۔پروگرام کے دوران اسکول کے بچوں نے حب الوطنی کے گیتوںپر رنگا رنگ ثقافتی پروگرام پیش کیئے اور حاضرین سے داد وتحسین وصولی۔ پروگرام کے آخر میں اسکول کمپاو ¿نڈ میں 115فٹ طویل ترنگے کی امانت اللہ خان کے ہاتھوں پرچم کشائی کی گئی ۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com