بلقیس بانو اجتماعی عصمت دری معاملے کے سبھی11 قصوروار جیل سے رہا!

گجرات میں گودھرا واقعہ کے بعد 2002 میں بلقیس بانو کے ساتھ ایک ایسا شرمناک اور دردناک واقعہ پیش آیا تھا جس نے لوگوں کا دِل دہلا کر رکھ دیا تھا۔ بلقیس بانو کے ساتھ ایک گروپ نے اجتماعی عصمت دری کا واقعہ انجام دیا تھا اور پھر انصاف کے لیے ایک طویل لڑائی لڑی گئی تھی۔ اجتماعی عصمت دری کے 11 قصورواروں کو عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی تھی، لیکن آج انھیں جیل سے رِہا کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بلقیس بانو اجتماعی عصمت دری معاملے کے سبھی 11 مجرموں کو پیر کے روز گودھرا سَب جیل سے رِہا کیا گیا۔ گجرات حکومت نے اپنی معافی پالیسی کے تحت ان کی رِہائی کو منظوری دی۔ میڈیا میں یہ جانکاری ایک سرکاری افسر کے حوالے سے دی گئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ممبئی میں سی بی آئی کی ایک خصوصی عدالت نے 11 قصورواروں کو 21 جنوری 2008 کو اجتماعی عصمت دری اور بلقیس بانو کے کنبہ کے سات افراد کے قتل کے جرم میں تاحیات قید کی سزا سنائی تھی۔ بعد میں بمبئی ہائی کورٹ نے بھی انھیں مجرم برقرار رکھا تھا۔

ان سبھی قصورواروں نے 15 سال سے زیادہ قید کی سزا کاٹ لی ہے جس کے بعد ان میں سے ایک مجرم نے وقت سے پہلے رِہائی کے لیے ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا۔ پنچ محل کے کمشنر سجل مایترا نے بتایا کہ ہائی کورٹ نے گجرات حکومت سے ان مجرمین کی سزا معاف کرنے پر غور کرنے کی ہدایت دی، جس کے بعد حکومت نے ایک کمیٹی تشکیل دی۔ واضح رہے کہ مایترا ہی کمیٹی کے سربراہ بنائے گئے تھے۔ مایترا کا کہنا ہے کہ ”کچھ ماہ قبل تشکیل کمیٹی نے اتفاق رائے سے اس معاملے کے سبھی 11 قصورواروں کو معاف کرنے کے حق میں فیصلہ کیا۔”

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ۔ اپنے علاقے کی خبریں ، گراﺅنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ،تعلیمی اورادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com