جنگ آزادی کے شہداء کی قربانیاں ملک کیلئے مشعل راہ ہیں: ایس ڈی پی آئی

ایس ڈی پی آئی جمہوریت اور آئین کی تحفظ کیلئے سرگرم عمل ہے

لکھنو: (پریس ریلیز) سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا ایس ڈی پی آئی اترپردیش کی جانب سے آزادی کے 75 سال اور 76 ویں یوم آزادی کی تقریبات پوری ریاست میں جوش و خروش کے ساتھ منائی گئیں۔ریاست کے تمام اضلاع جیسے بہرائچ، اعظم گڑھ، وارانسی، خوشی نگر، میرٹھ، بجنور، شاملی، غازی آباد، مظفر نگر اور اسمبلی اور برانچ اکائیوں کی جانب سے مختلف تقاریب کا انعقاد کیا گیا اور قومی پرچم لہرایا گیا۔ لکھنؤ میں پارٹی دفاتر اور ریاستی ہیڈ آفس پر پورے احترام کے ساتھ پرچم کشائی کی گئی اور آزادی کی معلوم اور نامعلوم لازوال قربانیوں کی شاندار تاریخ کو یاد کیا گیا۔ریاست کے دارالحکومت لکھنو میں سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا،اتر پردیش کے ہیڈ کوارٹر پر پرچم کشائی کے بعد ریاستی نائب صدر جاوید احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ تمام ذات پات، مذہب اور طبقات آزادی کی تاریخ اور اس کی تحریک میں اپنا حصہ ڈالا ہے لیکن اس میں سب سے بڑی قربانیاں مسلمانوں نے دی ہیں۔

1857کے انقلاب میں مسلمانوں کے جنگجوؤں کو انگریزوں نے دہلی سے لاہور جانے والی سڑک پر درخت پر لٹکا دیا تھا اور اس انقلاب کے منصوبہ ساز عظیم اللہ خان تھے، لیکن جدوجہد آزادی میں انہیں نظر انداز کردیا گیا تھا۔جدوجہد آزادی میں ریشمی رومال والی تحریک کو بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا،کچھ لوگ آزادی کی تاریخ اور اس کی تحریک کو تنگ نظری سے پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو کہ ناانصافی اور افسوسناک ہے۔

ملک کی آزادی کی جدوجہد میں ہر ذات پات کے امر شہیدوں کی جدوجہد میں ملک آج بھی ان کی شان سے تحریک لیتا ہے۔ یہ انتہائی تشویشناک بات ہے کہ آج ملک کے آئین، آئینی اداروں اور جمہوری نظام کو گہرا خطرہ پیدا ہو گیا ہے اور ملک کی سیکولر فطرت کو ختم کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، جس کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی کی مرکزی حکومت ذمہ دار ہے۔حکمران جماعت کی پالیسیوں سے واضح ہے کہ اگر وہ اقتدار کی باگ ڈور اپنے ہاتھ میں رکھتے رہے تو ملک برباد ہو جائے گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب ملک غلامی کے طوق کو توڑنے کے لیے آزادی کی جنگ لڑ رہا تھا اور ہر قسم کی قربانیاں دے رہا تھا، اس وقت ملک دشمن طاقتوں نے انگریزوں سے اپیل کی تھی کہ وہ ہندوستان نہ چھوڑیں،جن کانظریہ ترنگا قومی پرچم کے سامنے جھکنے کا نہیں تھا، وہ زبردستی حب الوطنی کا درس دے کر خود کو محب وطن ثابت کرنا چاہتے ہیں، یہ وہ لوگ ہیں جو آئین، آئینی اداروں اور جمہوریت کو تباہ کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ ایس ڈی پی آئی کے ریاستی نائب صدر نے یہ بھی کہا کہ ایس ڈی پی آئی آئین، جمہوریت، آئینی اداروں اور جمہوری اقدار کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، انہوں نے ملک اور ریاست کے اتحاد پر زور دیا اور ملک کے عوام سے اپیل کیاکہ وہ ملک اور آئین کے تحفظ کے لیے آگے آئیں اور تمام تر سازشوں اور فاشسٹ حکومتوں کو اکھاڑ پھینک دیں۔اس موقع پر ریاستی خزانچی محمد سلیم، ریاستی ایگزیکٹو ممبر کامل خان ایڈوکیٹ، ضلع صدر لکھنؤ محمد ریاض، ضلع جنرل سکریٹری محمد آصف، لکھنؤ ضلع کے ایگزیکٹو ممبران محمد عارف، عباد احمد اور دیگر معززین موجود تھے۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ۔ اپنے علاقے کی خبریں ، گراﺅنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ،تعلیمی اورادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com