بی جے پی نے گڈکری اور شیوراج کو پارلیمانی بورڈ سے کیا باہر، نئے پارلیمانی بورڈ اور الیکشن کمیٹی کا اعلان

نئی دہلی: بہار میں اقتدار کی تبدیلی کے بعد، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے مشن 2024 کے قلعہ کو فتح کرنے اور اپوزیشن اتحاد میں دھچکا لگانے کے لیے اپنی پارلیمانی کمیٹی میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی کی ایک رپورٹ کے مطابق،

بی جے پی نے مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان، اور مرکزی ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے وزیر نتن گڈکری کو پارلیمانی کمیٹی سے نکال دیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ آسام کے سابق وزیر اعلی سربانند سونووال، مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس، کرناٹک کے سابق وزیر اعلی بی ایس یدیورپا کو پارلیمانی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔

بی جے پی نے بدھ کو ایک نئے پارلیمانی بورڈ اور الیکشن کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان اور مرکزی وزیر نتن گڈکری کو 11 رکنی پارلیمانی بورڈ سے خارج کر دیا گیا ہے۔ شیوراج سنگھ چوہان کو 2013 میں بورڈ میں شامل کیا گیا تھا۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com