دسواں آئی او ایس لائف ٹائم اچیو مینٹ ایوارڈ کیلئے معروف سیاسی رہنما اور دانشور کے رحمان خان کے نام کا اعلان

نئی دہلی: (پریس ریلیز) معروف تھنک ٹینک ادارہ انسٹی ٹیوٹ آف آبجیکٹیو اسٹڈیز کی ایوارڈ کمیٹی نے دسویں آئی او ایس لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈکیلئے معروف سیاسی رہنما اور دانشورشخصیت ’کے رحمن خان‘ کے نام کا اعلان کیاہے ۔

کے رحمن خان معروف سیاسی رہنما اور دانشور کی حیثیت سے ملی اور سماجی طبقوں میں اپنی نمایاں شناخت رکھتے ہیں ، یو پی اے کی سرکار میں آپ اقلیتی امور کے مرکزی اور کابینہ وزیر تھے ، متعدد مرتبہ راجیہ سبھا کے ممبر آپ رہ چکے ہیں ، کانگریس کے دور حکومت حکومت میں راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیرمین کے طور پر بھی آپ نے فرائض انجام دیاہے ۔ اس سے قبل کرناٹک حکومت میں متعدد مرتبہ اقلیتی امور کے چیرمین ،ایم ایل سی اور دیگر اہم عہدوں پر فائز رہ کر آپ نے ملک اور قوم کی خدمت انجام دی ہے ۔ اوقاف کے موضوع پر آپ کی تحقیق اور خدمات کو نمایاں ترجیح حاصل ہے ۔حال ہی می آپ نے ہندوستانی مسلمانوں کے مستقبل کے لائحہ عمل پر پر ایک کتاب تحریر کیاہے جس کو اہمیت کی نگاہ سے اہل وعلم دانش کے درمیان دیکھا جارہاہے ۔ کے رحمن خان کی ہمہ جہت خدمات کے پیش نظر انسٹی ٹیوٹ آف آبجیکٹیو اسٹڈیز کی ایوارڈ کمیٹی نے انہیں سال رواں دسواں لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ سے سرفراز کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔ ایوارڈ دینے کی تاریخ کا اعلان جلدہی کیا جائے گا ۔

واضح رہے کہ نمایاں ،قابل ذکر اور اہم خدمات کی بنیاد پر اس سے قبل یہ ایوارڈ درج ذیل شخصیات اور افراد کو مل چکاہے ۔جسٹس اے ایم احمدی ۔امارت شرعیہ پھلواری پٹنہ ۔ ڈاکٹر اخلاق الرحمن قدوائی ۔ پروفیسر بی ۔شیخ ۔ مولانا ڈاکٹر سعید الرحمن اعظمی ندوی ۔ جناب اے جے نورانی ۔ پروفیسر اختر الواسع ۔ پروفیسر محسن عثمانی ندوی ،مولانا حکیم عبد اللہ مغیثی ۔

 2007 میں ہندوستان کے مشہور تھنک ٹینک ادارہ انسٹی ٹیوٹ آف آبجیکٹیو اسٹڈیز نے لائف ٹائم اچیو مینٹ ایوارڈ دینے کا سلسلہ شروع کیا ۔اس ایوارڈ کا بنیادی مقصد قانون ، صحافت ، سائنس ، ٹیکنالوجی ،ادب اور دیگر علوم میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں کی حوصلہ افزائی اور ان کی خدمات کی قدر کرنا ہے تاکہ نئی نسل کو حوصلہ ملے اور زیادہ سے زیادہ لوگوں میں مہارت حاصل کرنے اور اپنے فن میں ممتاز بننے کا شوق اور جذبہ پیدا ہوسکے۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com