مدرسہ تجوید القرآن میں قومی پرچم کشائی کی منفرد تقریب منعقد

نئی دہلی: (نمائندہ) 76واں آزادی کا جشن آزادی کی مناسبت سے ملک بھر میں جشن کا ماحول ہے ،ہرطرف حب الوطنی سے متعلق تقاریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔آزاد مارکیٹ کے شیواجی روڈ پر واقع مشہور و معروف مدرسہ تجوید القرآن (مسجد تکیہ والی) میں ڈاکٹر امام عمیراحمد الیاسی (قومی صدر، آل انڈیا امام آرگنائزیشن)کی صدارت میں قومی پرچم کشائی تقریب کا انعقاد کیا گیا ،جسمیں سبھی مذاہب کے لوگوںنے مخصوص اندازمیں جھنڈا سلامی کے عمل کو انجام دیا ۔اس موقع پرآچاریہ وویک مونی جی مہاراج، بھائی سردار جے .پی سنگھ جی ، آچاریہ سشیل جی مہاراج ،سوامی وشو آنند جی کے علاوہ صدر بازار کے ایم ایل اے سومدت شرما، حج کمیٹی کے چیئرمین الحاج محمد مختار احمد ، غازی پور منڈی کے صدر الحاج بھائی مہربان قریشی ،دہلی مائنارٹیز کمیشن کے چیئرمین ذاکر خان منصوری ، عرس کمیٹی کے صدر ایف .آئی اسماعیلی،سابق مرکزی وزیر جگدیش ٹائٹلر ،باڑ ہ ہندوراﺅ کے ایس ایچ او سردرگرنام سنگھ،راشٹر پتی بھون میں پروٹوکول آفیسر محمد خالد ،بی جے پی لیڈر محمد فرقان قریشی ،عام آدمی پارٹی کے سینئرکارکن فہیم الدین سیفی ،حاجی جمل حسین ایڈوکیٹ ،محمدرحیم الدین سمیت بڑی تعداد میں اہم شخصیات نے شر کت کی ۔اس دوران سبھی سرکردہ افراد نے جہاں جشن آزادی کی مبارکباد پیش کی،وہیںاتحاد و یکجہتی اور بھائی چارگی کا پیغام عام کیا۔قبل ازیںتقریب کے کورڈینیٹرماسٹر زاہد حسین نے سبھی مہمانان کااستقبال کیا۔ اس موقع پربھائی مہربان قریشی نے پُر مسرت کہاکہ جسطرح سے دہلی میں مدرسوں ، مسجدوں کے اندر 75ویں جشن آزادی کا پروگرام منعقد کیا گیا، جس کے اندر سبھی مذہب کے لوگوں نے شر کت کی ہے ۔انہوں نے سبھی ملکی عوام سے اپیل کی کہ اپنے شہر اور ملک کوسنبھال کر رکھیں کوئی فرقہ پرستی کا ماحول نہ بننے دیں ، بلکہ ماحول کو بہتر بنا نے میں اہم رول ادا کریں، جھوٹی افواہوں میں نہ آئیں، لاکھوں لوگوں نے اس ملک کو آزاد کرا نے میں اہم رول اداکیاہے۔آخرمیںپروگرام کے روح رواں مولاناقاری محمود الحسن نے سبھی مہمانان کا شکریہ ادا کیا، جس طرح سے سبھی لوگوں نے ایک ساتھ ملکر آزادی کا جشن منایا ہے ،خدا سے دعا ہے کہ ہم آئندہ بھی پرامن طریقے سے جشن آزادی منائیں ۔وہیں باڑ ہ ہندوراﺅ کے چمنی میل علاقہ میںواقع مدرسہ تحفیظ القرآن میں جھنڈا سلامی پروگرام منعقد ہوا، جس میں مدرسہ کے بچوں نے حب الوطنی نغمے،نظمیں اور آزادی سے متعلق پروگرام پیش کئے اورناظرین سے دادوتحسین حاصل کی۔اس موقع پرمہمان خصوصی کے طور پر شرکت کرتے ہوئے جمعیۃ علما ضلع چا ندنی چوک کے صدر مولانامفتی انتظار حسین مظاہری نے تمام آزادی کے متوالوں کو سلام اور اپنا خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ جنگ آزادی تمام مذاہب نے مل جل کرلڑی، جس کو کبھی فراموش نہیںکیا جا سکتا ،بالخصوص علمائے کرا م نے بیش بہا خدمات انجام دی،جوسنہرے حرفوں میں لکھے جا نے لائق ہے ۔یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے ادارہ کے مہتمم مولانا قاری محمد عمر قاسمی نے سبھی مہمانان کا استقبال کیا اور اپنی گفتگو میں کہا کہ مجاہدین آزادی نے جو ملک کےلئے قربانیاں پیش کیںہیں،انہیں یادرکھناچاہئے اور آزادی کے متوالوں کو خراج عقیدت پیش کرنا بھی ہمارا فرض ہے۔ تقریب کی نظامت مفتی مشاہد احمد حسینی نے کی ،جبکہ اہم شرکا میںمومن کا نفرنس دہلی کے سینئرلیڈرمحمدشاکرانصاری ،بی جے پی لیڈرخالدقریشی ،حافظ غفران نقشبندی ،سید شاہد ، بھائی شہزاد، بھائی رضوان،حافظ شکیل ، مرتضی بھائی سمیت دیگر کے اسمائے گرا می قابل ذکر ہیں۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com