نئی دہلی: عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا ممبر سنجے سنگھ نے پیر کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ‘دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر تعلیم منیش سسودیا کے انکشافات کے بعد پوری بھارتیہ جنتا پارٹی صدمے میں ہے۔ اس کے پاس کوئی جواب نہیں ہے۔ مہاراشٹر، کرناٹک، مدھیہ پردیش، اروناچل پردیش، اتراکھنڈ، بنگال اور گوا سمیت پورے ملک میں اپوزیشن کی حکومتوں کو گرانے، ایم ایل ایز کو خریدنے اور توڑنے کے عمل میں سی بی آئی اور ای ڈی ان کے سب سے بڑے ہتھیار تھے۔ وہ یہی تجربہ دہلی میں کرنا چاہتے تھے۔ وہ تجربہ مکمل طور پر ناکام ثابت ہوا۔
انہوں نے کہا کہ یہ وہی بی جے پی ہے جس نے نارد اسٹنگ آپریشن کے ذریعے مکل رائے کی کرپشن کھولنے کی بات کی تھی۔ پورے ملک میں ہنگامہ ہوا اور کہنے لگے کہ مکل رائے کی بدعنوانی نارد اسٹنگ آپریشن سے کھل گئی۔ وہ تمام لوگ جو اس بدعنوانی میں ملوث تھے مکل رائے کے ساتھ بی جے پی میں شامل ہو گئے۔ اس کے بعد شاردا گھپلہ اور مکل رائے کی بدعنوانی ختم ہوگئی۔ بی جے پی نے انہیں اپنی پارٹی کا قومی نائب صدر بنایا۔ دوسرا ہیمنت بشوا شرما کا پانی گھپلہ سامنے آیا۔ اس پانی گھپلہ میں امریکہ میں بھی چارج شیٹ لگی۔ آسام کی اس وقت کی بھارتیہ جنتا پارٹی کے لوگ آج منہ دکھانے کے قابل نہیں ہیں۔
(یو این آئی)

Leave a Reply