توہین رسالت جیسی فتنہ انگیزیوں کا جلد سدباب ہو: مولانا مدنی

نئی: جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایم ایل اے ٹھاکر راجہ سنگھ کے ذریعہ اہانت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ارتکاب کو انتہائی شرمناک اور افسوس ناک بتایا ہے ۔مولانا مدنی نے کہا کہ یہ ملک کے لیے بھی رسوا کن اور عالمی بدنامی کا سبب ہے کہ یہاں بر سر اقتدار پارٹی کے لوگ ایسی ناپاک حرکتوں کو دوہرا رہے ہیں ۔مولانا مدنی نے اس سلسلے میں راجہ سنگھ کی گرفتاری اور پارٹی کی طرف سے تادیبی کارروائی کو وقت کے تقاضوں کے  مطابق بتایا ہے ، تاہم یہ ضروری ہے کہ ایسے مجرموں کو قرار واقعی سزاد ی جائے تا کہ اس کا سد باب ہو ، ساتھ ہی ایسے لوگوں پر بھی کارروائی کی جائے جو اقرارکرتے ہیں کہ انھوں نے مسلمانوں کو ماب لنچنگ کے ذریعہ قتل کیا ہے ۔
مولانا مدنی نے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند کا ہمیشہ سے یہ مطالبہ رہا ہے کہ تمام پیشوایان مذہب کی حرمت وعظمت کی حفاظت کے لیے ایک قانون وضع کیا جائے جس سے اس قسم کی فتنہ انگیزیوں کا سدباب ہو سکے ۔ہم مرکزی سرکار سے ایک بار پھر مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ صورت حال کی نزاکت سمجھے اور اس سلسلے میں سخت اقدام سے باز نہ رہے ۔ اس سلسلے میں جمعیۃ نے سپریم کورٹ میں بھی ایک عرضی داخل کررکھی ہے کہ سپریم کورٹ اپنی جاری کردہ گائیڈ لائن پر عمل در آمد کے لیے سرکاروں کو مجبور کرے ۔
مولانا مدنی نے لوگوں سے امن و امان بنائے رکھنے اور صبر وثبات کی تلقین کی ہے ، اللہ تعالی ایسے لوگوں کو رسواوذلیل کرے گا (ان شاء اللہ)


Posted

in

,

by

Tags:

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *