مدرسہ ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ میں “مسابقہ” دینی معلومات ” کا انعقاد

بجنور: (احمد شہزاد قاسمی-ملت ٹائمز) قوم کے بچوں میں دینی شعور اور اسلامی بیداری پیدا کرنے کے لئے مدرسہ ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ قصبہ” سہسپور ” بجنور یوپی؛ میں حسبِ سابق مسابقہ دینی معلومات بعنوان” نماز اور اس کے متعلقات” کا انعقاد عمل میں آیا ۔

مسابقہ میں مدرسہ ہذا کے طلبا وطالبات نے حصہ لیا؛ نماز اور اس کا طریقہ وضو غسل تیمم پاکی و ناپاکی کے ضروری مسائل؛ ارکانِ نماز شرائطِ نماز مفسداتِ نماز واجباتِ نماز وغیرہ کو اچھے طریقے سے پیش کیا ۔

حضرت مولانا محمد سلمان صاحب دامت برکاتہم استاذِ حدیث دارالعلوم دیوبند کی زیرِ سرپرستی اور حضرت قاری محمد تحسین صاحب کے زیرِ اہتمام یہ مدرسہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے اسکول اور کا لج کے بچوں کی دینی تربیت اور انہیں ضروریاتِ دین سے واقف کرانے کے لئے سابق میں یہاں متعدد مسابقوں کا انعقاد ہو چکا ہے

آج کے مسابقہ میں بطور حکم مولانا مر غوب الرحمان صاحب قاسمی مدرسہ حسینہ پہاڑی دروازہ دھام پور بجنور اور علامہ ندیم صاحب قاسمی مدرسہ دارالفلاح محلہ خالق نگر سیوہارہ؛ نے شرکت فرمائی ۔

مسابقہ کے بعد دونوں حضرات کافی متا ہوئے اور اپنے تاثراتی کلمات میں مدرسہ ھذا کے روح رواں قاری تحسین صاحب اور تمام مدرسین کی کاوشوں کی تحسین فرمائی ساتھ یہ بھی کہا کہ اس طرح کے پروگرام سے طلبا میں تعلیمی ذوق وشوق بڑھتا ہے ۔

اس موقع پر مفتی شباہت علی صاحب نے بھی اپنے تاثرات میں حضرت مہتمم صاحب اور جملہ مدرسین کی جد وجہد کو سراہتے ہوئے کہا کہ آج کے اس دور میں جبکہ گمراہی ہر طرف پھیلی ہوئی ہے اور ہمارے بچے اور بچیاں دینی تعلیم سے لاپرواہی اور غفلت کی زندگی گزار رہے ہیں اس طرح کے پروگرام بہت ضروری ہیں

پوزیشن یافتہ بچوں کو حوصلہ افزائی کے لئے خصوصی اور دیگر بچوں کو عمومی انعامات سے نوازا گیا

پروگرام میں مدرسہ کے اساتذہ کے علاوہ نائب مہتمم حکیم امین العارفين مولانا سلطان قاری ہاشم حسیب شیخ حافظ وجاہت قاری انیس قاری اسرار مولانا دانش مفتی شعیب شہزاد صاحب ریان صاحب وغیرہ شریک رہیں۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com