بابری مسجد کے انہدام سے متعلق یوپی حکومت کے خلاف دائر تمام درخواستوں کو سپریم کورٹ نے بند کردیا

نئی دہلی: سپریم کورٹ نےسال 1992 میں اجودھیا میں بابری مسجد کے انہدام کو روکنے میں اتر پردیش حکومت اور اس کے کئی عہدیداروں پر ناکامی کا الزام لگانے والی توہین عدالت سے متعلق تمام درخواستوں کو منگل کے روز بند کردیا۔ جسٹس سنجے کشن کول کی سربراہی والی بنچ نے رام جنم بھومی بابری مسجد تنازعہ سے متعلق سپریم کورٹ کے 2019 کے فیصلے کے پیش نظر درخواستوں کو بند کرنے کا حکم دیا۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com