بنگلورو: ہبلی عیدگاہ میدان میں گنیش کی تنصیب، ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں کیا گیا چیلنج

ہبلی عیدگاہ میدان میں گنیش کی تنصیب کردی گئی ہے۔ اس سلسلہ میں ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں اپیل کی گئی ہے۔

ہبلی:  ریاست کرناٹک کے ہبلی عیدگاہ میدان میں گنیش چترتھی کی پوجا کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے۔ انجمن اسلام تنظیم نے کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔ ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد گنیش بورڈ نے ہبلی عیدگاہ میدان میں گنیش کی مورتی نصب کی ہے۔

خبر کے مطابق رات تقریباً 12 بجے گنیش کی مورتی کو یہاں نصب کیا جانا تھا تاہم انجمن اسلام کی سپریم کورٹ سے اپیل کی وجہ سے مورتی نصب کرنے کا وقت بدل دیا گیا اور صبح 7.30 بجے یہاں مورتی نصب کی گئی۔

اتسو سمیتی کے صدر سنجیو بڈیسکر کی قیادت میں گنپتی کی مورتی کی تنصیب کی گئی اور کارپوریشن ممبر کمیٹی کے صدر سنتوش چوہان کے ساتھ کئی ہندو رہنما اور تنظیمیں اس میں شامل تھیں۔ اس موقع پر جگہ جگہ پولیس کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com