ممبئی: آل انڈیا علما بورڈ نے ائمہ اور علما کو خود کفیل بنانے اور انہیں روزگار سے جوڑنے کی مہم شروع کردی ہے۔ اس ضمن میں گزشتہ دنوں اسلام جمخانہ میں سابق رکن اسمبلی اور جمخانہ کے چیرمین یوسف ابراہانی کی صدارت میں ایک اہم میٹنگ ہوئی جس میں ائمہ اور علما کو روزگار سے جوڑنے کے لئے ایک لائحہ عمل تیار کیا گیا۔ اس موقع پر بور کے نائب صدر مولانا نوشاد احمد صدیقی اپنے خیالات کا اظہارکرتے کہاکہ ’’ ائمہ، علما ہمیشہ معاشرے کی دینی اور دنیاوی رہنمائی کرتے رہے ہیں۔ شریعت کی معلومات اور اس کے نفاذ کی ترغیب اور ساتھ ہی صحت کے لئے جڑی بوٹیوں کے ذریعے طب نبوی کی رہنمائی بھی کیا کرتے تھے۔ علما کے نصاب میں فن طب بھی شامل تھا۔ یہاں تک کہ دارالعلوم دیوبند کا اپنا طیبہ کالج تھا جس میں فارغین دیو بند یی یو ایم کی ڈگری حاصل کیا کرتے تھے. اور سما ج کو صحت بنانے کے ساتھ ساتھ علما کرام خود کفیل ہوا کرتے تھے، لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ اب یہ نظام نہیں رہا۔ انہوں نے کہاکہ آل انڈیا علما بورڈ کی پہل قابل ستائش ہے۔
اس موقع پر سابق رکن اسمبلی یوسف ابراہانی نے کہاکہ ’’ائمہ اور علما کا خود کفیل اور خوش حال ہونا معاشرے کے لئے بہت ضروری ہے۔ یوسف ابراہانی نے سوال اٹھایا کہ شہر اور مضافات میں مساجد کے موذن اور امام کو جو بھی ماہانہ تنخواہ ملتی ہے مہنگائی کے اس دور میں گزارا کرنا مشکل ہے۔ ٹرسٹیان مساجدسے ہماری درخواست ہے، موذن اور امام کی ماہانہ تنخواہ کم سے کم 25 ہزار رووپے کیا جائے تاکہ کچھ حد تک وہ اپنی ضروریات کو پورا کر سکیں، انہوں نے کہاکہ آل انڈیا علما بورڈ آئمہ مساجد کو روزگار سے جوڑنے کے لئے مہم شروع کی ہے۔ اس مہم کی ہم بھرپور تائید کرتے ہیں اور ہمہ وقت تعاون کے لئے تیار ہیں۔ میٹنگ میں اتفاق رائے سے مہاراشٹر علما بورڈ کے صدر قاری محمد یونس چودھری کو ’’ علما بورڈ روزگار کنونشن‘‘ کا کنوینر مقرر کیا گیا۔ یکم اکتوبر کو ممبئی میں کنونشن کا انعقاد ہوگا، جس میں ٹریننک کے ساتھ 100 علما کا انتخاب کیا جائے گا، اس میں شرکت کرنے والے حضرات 25 ستمبر تک اپنے ناموں کے اندراج کے لئے کنوینر سے رابطہ قائم کریں یا پھر گوگل سے فارم حاصل کریں، قاری محمد یونس چودھری نے کہاکہ معاشرے میں بے و روزگار کی بہتات ہے جس سے لڑائی جھگڑے اور احساس کمتری اور منشیات کی لت میں لوگ مبتلا ہورہے ہیں۔ ہر فرد کو روزگار سے جوڑنا ہمارا مقصد ے۔ لیکن ابھی علما اور اءمہ کوطب کی معلومات فراہم کرنے کے انہیں جڑی بوٹی، آیورویک یونانی دواؤں کے لئے پڑیکٹس کرکے تیار کیا جائے گا اور ہم انہیں دوا بھی رعایت کے ساتھ مہیا کرائیں گے. جس کے لئے مولانا آزاد پیرامیڈیکل کالج اینڈ اسپتال کے اشتراک سے عمل میں لایا جائے گا، ٹرسٹ کے چیئر مین پرفیسر ڈاکٹر محمد یونس صدیقی نے تقین دلایا ہے کہ ملک بھر میں علما اور ائمہ کو خود کفیل بنانے کیلئے علما بورڈ روزگار مہم میں مکمل طور پر ہمارا تعاون حاصل ہے۔
بورڈ نے رابطہ کے لئے مولانا صوفی احمد رضا قادری، حافظ سرتاج اور مولانا نظیر الاسلام مظاہری، حافظ غیاث الدین جونپوری کو متعین کیا ہے علما بورڈ ممبئی ہیلتھ یونٹ کے اراکین سلیم سپاری والا. شاہدہ دربار، شاہین لکڑا والا، تبسم درجی والا اور عارف میمن عوام میں جڑی بوٹی. یونانی آیورویدک دواؤں کے استعمال کی ترغیب دیں گے ۔ ماہرِ تعلیم سلیم الوار ے نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا بورڈ کے اس مہم سے قوم وملت کا فائدہ ہوگا۔
میٹنگ میں اقلیتی کمیشن کے سابق چیئرمین نسیم صدیقی بطور خصوصی مہمان شریک ہوئے اور اپنے خیالات کا اظہار کیا، ناظم تنظیم مولانا شمیم اختر ندوی نے اپنی بات رکھتے ہوئے کہا تعلیم، روزگار، اور زمینی قیادت کا ارتقا’ علما بورڈ کا سہ نکاتی ایجندا ہے۔ اگر یہ عمل میں آجالیں تو ہمارے 75فیصد مسائل حل ہو جائیں گے۔ بورڈ کے جنرل سیکریٹری علامہ بنئی نعیم حسنی نے اپنی بات رکھی اور کہاکہ علما اور ائمہ کو روزگار سے جوڑ نے کیلئے بورڈ نے عہد کیا ہے اور ملک بھر میں اس مہم کو کامیاب بنانے کے لئے پوری محنت کے ساتھ کام کیا جائے گا۔

Leave a Reply