مسلمانوں کے حالات میں کچھ بہتری آئی ہے، مزید بہتری کیلئے حکومت اور کمیونٹی دونوں کوکوشش کرنے کی ضرورت

آئی او ایس کے زیر اہتمام ہونے والے لیکچر میں معروف دانشور پروفیسر امیتابھ کنڈو کا اظہار خیال

نئی دہلی: (پریس ریلیز) معروف تھنک ٹینک ادارہ انسٹی ٹیوٹ آف آبجیکٹیو اسٹڈیز کے زیر اہتمام آج عالمی تناظر میں اقلیتوں کے حالات پر معروف دانشور پروفیسر امیتابھ کنڈو نے ایک محاضرہ پیش کیا جس میں انہوں نے بتایاکہ مسلمانوں میں ایجوکیشن کی شرح کچھ بڑھی ہے لیکن خواتین کی شرح ایجوکیشن بہت کم ہے ، آج بھی مسلمان لڑکیوں کے کی ڈراپ آؤٹ کی شرح بہت زیادہ ہے ، انہوں نے یہ بھی کہاکہ ایجوکیشن میں سب سے زیادہ ڈراپ آﺅٹ کی شرح مسلمانوں کی ہے ، اس میں پچاس فیصد کی وجہ معاشی تنگی ہے ، معیشت کی شرح بھی مسلمانوں کی اب تک بہتر نہیں ہے ۔ ملک کی معیشت بہت پیچھے چلی گئی تھی جو اب بہتر ہوئی ہے تاہم گذشتہ آٹھ سالوں میں بہتری کی شرح اچھی نہیں رہی ،عالمی معیشت میں ایشیا کی آمدنی 58 فیصد تھی جو اب صرف 12 فیصد ہے ۔ہندوستانی معیشت میں اضافہ کی شرح چین سے اچھی ہے ۔ معیشت کا اضافہ اب ملک میں ہورہاہے تاہم انسانی ترقی میں ابھی بھارت کی شرح اچھی نہیں ہے اور نہ کچھ اضافہ ہواہے ۔

 دیہات کے علاقوں میں مسلمانوں کی مجموعی صورت حال دلتوں اور اوبی سی سے بہتر ہوئی ہے ۔ 5سال کی عمر تک کے بچوں کی موت مسلمانوں میں کم ہوتی ہے ، مسلم لڑکیوں کو اسلامی سماج میں مجموعی طور پر زیادہ عزت دی جاتی ہے ۔ انہوں نے ریزرویشن کا بھی ذکر کیا اور کہاکہ دوسری کمیونٹی کی بہتری کی وجہ سے ریزرویشن کا حصول بھی ہے جو مسلمانوں کو نہیں ملتاہے ، صرف اوبی سی کی فہرست میں ریاستی سطح پر مسلمانوں کو ریزویشن دیا جاتا ہے۔

 واضح رہے کہ اس لیکچر کا اہتمام انسٹی ٹیوٹ آف آبجیکٹیو اسٹڈیز کی جنرل اسمبلی کی میٹنگ کے موقع پر کیاگیاتھا ، 3 ستمبر کو آئی او ایس کی گورننگ کونسل کی میٹنگ منعقد ہوئی اور آج 4 ستمبر کو جنرل اسمبلی کی میٹنگ منعقد ہوئی ، دونوں میٹنگ میں آئی او ایس کی گذشتہ کار کردگی کا جائزہ لیاگیا ، لائف ٹائم اچیو مینٹ ایوارڈ کیلئے کمیٹی کے طے کردہ نام کو کنفرم کیاگیا ، شاہ ولی اللہ ایوارڈ کی رپورٹ پیش کی گئی ، آئندہ سالوں میں تحقیق اور ریسر چ کے کاموں میں مزید اضافہ کا فیصلہ لیاگیا ، خاص طور پر اس بات کو یقینی بنایاگیا کہ اکرام انسانیت کے منصوبہ پر مزید توجہ سے کام کیا جائے گا اورا س سلسلہ کو آگے بڑھایا جائے گا ۔ اس موقع پر آئی او ایس کی تین کتابوں کا رسم اجراءبھی عمل میں آیا ۔ مولانا مناظر احسن گیلانی حیات وخدمات ، اسلامی معیشت : مصادر اور مباحث اور تاریخ ، ہندوستان میں مدارس کا اسٹیٹس، مشاہیر خواتین اسلام، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا۔ دینی رسائل کی صحافتی خدمات وغیرہ ۔میٹنگ میں آئی او ایس سینٹر برائے جنرل اسٹڈیز کالی کٹ ، آئی او ایس سینٹر برائے تاریخی او رثقافتی تعلیم علی گڑھ ، مجدد آئی او ایس سینٹر برائے آرٹ اینڈ کلچر سینٹر نئی دہلی کی خدمات اور سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیاگیا ۔

میٹنگ میں آئی اوایس کے چیرمین ڈاکٹر منظور عالم ، وائس چیرمین ڈاکٹر افضل وانسی ، اسسٹنٹ جنرل سکریٹری پروفیسر حسینہ حاشیہ ،پروفیسر جمال الدین وغیرہ نے شرکت کی ۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com