نئی دہلی: (پریس ریلیز) عزیزیہ رحمانی ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن نئی دہلی کے زیراہتمام امیرشریعت سابع حضرت مولانامحمدولی رحمانی کی شخصیت وخدمات پرمضمون نویسی کے مقابلہ کا فیصلہ کیاگیاہے۔مولانامحمدولی رحمانی علیہ الرحمہ کی شخصیت کے مختلف پہلوہیں،اوران کی خدمات کے متعدد میدان ہیں۔ ان میں سے چار کو موضوع بنایا گیا ہے۔ تفصیل کے مطابق، ’مولانا محمد ولی رحمانی کی ادبی خدمات‘، ’مولانامحمدولی رحمانی اور تعلیم‘، مولانامحمدولی رحمانی کی سیاسی بصیرت‘،اور’مولانامحمدولی رحمانی کا سماجی کردار‘ موضوعات طے کیے گئے ہیں۔ مقالہ نگار ان میں سے کسی ایک پرمضمون لکھ سکتے ہیں۔
فاونڈیشن کے سکریٹری مولانانجم الدین رحمانی نے بتایاکہ تین کلیدی انعامات طے کیے گئے ہیں۔پہلاانعام 5000، دوسرا انعام 3000، اور تیسرا انعام 2000 روپیے اور کتابوں پرمشتمل ہوگا۔ان کے علاوہ 10مقالہ نگاروں کوکتابوں کی شکل میں تشجیعی انعامات سے سرفراز کیا جائے گا نیز سبھی شرکاء کو توصیفی سنددی جائے گی۔انعامات کی تقسیم کی تاریخ اورتقریب کی جگہ کااعلان بعدمیں کیاجائے گا۔
فاؤنڈیشن کے صدرمولاناشہاب الدین رحمانی قاسمی نے شرائط تفصیل سے بتائیں۔انھوں نے کہاکہ مراجع ومآخدکے طورپرچندکتابوں کی نشان دہی کردی جارہی ہے تاکہ مقالہ نگارکوآسانی ہو،لیکن دھیان رہے کہ جس کتاب سے استفادہ کریں وہاں سے اگراقتباس نقل کرناہوتوحوالہ ضروردیں،انھوں نے اس سلسلے میں ’حیات ولی‘(شاہ عمران حسن)’مفکراسلام زندگی کے سنگ میل‘(مولانارضاءالرحمن رحمانی،مولاناکی اولین سوانح)، ’ امیر شریعت سابع نمبر‘(مضامین کامجموعہ ،امارت شرعیہ پٹنہ)،مولانامحمدعلی مونگیری اورتعلیمی اصلاحات(محمدشارب ضیاءرحمانی،اس میں امیرشریعت سابع کی تعلیمی اصلاحات اورنظریات پرمستقل بحث موجودہے۔) انگریزی سوانح’ The shining face of Ummah Muslim‘(فضل رحماں رحمانی)،’حضرت مولانا محمد ولی رحمانی اورعصری تعلیم‘(مضامین کامجموعہ شائع کردہ منت فاﺅنڈیشن مونگیر)،’ضیائے ولی‘(قمرعالم ندوی)’امیرشریعت سابع علماءودانشوران کی نظرمیں‘(مفتی محمد موسی قاسمی، ساجد حسن رحمانی)،’ہمارے حضرت صاحب‘(حافظ محمدامتیازرحمانی)کاحوالہ دیا۔بیشتر کتابیں دارالاشاعت خانقاہ رحمانی مونگیرمیں دستیاب ہیں جہاں حافظ محمد امتیاز رحمانی کےموبائل نمبر 9570566488 پر رابطہ کرکے انہیں حاصل کیاجاسکتاہے۔
شرائط کے مطابق مضمون ان پیج میں کمپوزشدہ ہواور1500سے2000الفاظ پرمشتمل ہو،ان پیج کاپی کو پی ڈی ایف کے ساتھ فاﺅنڈیشن کے ای میل پر بھیجنا ہے۔ مقالہ نگار کی عمر35برس سے زائدنہ ہو،صاحب قلم کاکسی مدرسہ،ادارہ یااسکول وکالج میں ہوناضروری ہے ۔مضمون کے پہلے صفحہ پرمقالہ نگاراپنانام،تاریخ پیدائش، مکمل پتہ اور فون نمبردرج کریں گے،رجسٹریشن فیس بہت معمولی رکھی گئی ہے۔اشتہارمیں درج کیوآرکوڈپرصرف 100روپیے بھیج کراس کااسکرین شارٹ میل آئی ڈی یااس وہاٹس ایپ نمبرپربھیجیں گے:8863914738 ۔نیزمزیدمعلومات کے لیے 7838917312 (شاہداقبال،کوآرڈینیٹر) 8287079495 (منت اللہ ، کوآرڈیننٹر)سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے ۔فاﺅنڈیشن کے اس اقدام کی بہت سے لوگ تعریف کررہے ہیں کہ اس کے ذریعہ جہاں ایک طرف نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی ہوگی وہیں مولانامحمدولی رحمانی کی ان چارخصوصیات پربھی مطالعہ ہوگااورتحقیقی مقالے سامنے آئیں گے۔اعلان آنے کے بعدمتعددمدارس اورکالجزمیں مقالہ نگاروں نے تیاری شروع کردی ہے۔