دہلی: آزاد مارکیٹ میں چار منزلہ زیر تعمیرعمارت کے گرنے سے پانچ افراد ملبے تلے دبے ہونے کی خبر، چار افراد شدید زخمی، داخل اسپتال

نئی دہلی: قومی راجدھانی دہلی کے آزاد مارکیٹ میں ایک بڑے حادثے کی خبر ہے۔ وہاں ایک چار منزلہ زیر تعمیر عمارت گر گئی ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق اس میں چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ابتدائی طور پر پانچ افراد کے دفن ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا، اطلاع ملتے ہی افسران کی ایک ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور راحت اور بچاؤ کام کر رہی ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ آج صبح تقریباً 8.30 بجے فون پر حادثے کی اطلاع ملی، جس میں بتایا گیا کہ آزاد مارکیٹ کے اندر مکان نمبر 754 گر گیا ہے، اس کے بعد فوری طور پر چار فائر انجنوں کو پورے دستے کے ساتھ موقع پر بھیجا گیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق اس حادثے میں ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

حادثے میں چار افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر حادثے کی وجہ زیر تعمیر عمارت کا بھاری بوجھ برداشت نہ کرنا ہے۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com