بی جے پی ملک کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے: نتیش کمار

پٹنہ: بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار دہلی کے سہ روزہ دورے کے بعد جمعرات کو پٹنہ واپس لوٹ گئے۔ نتیش کمار کے مطابق ان کا کا دہلی دورہ کامیاب رہا۔ ان کا کہنا ہے کہ بی جے پی ملک کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کہا، ”میں اپوزیشن لیڈروں کو متحد کرنے کے لیے کام کر رہا ہوں اور میری کوششیں جاری رہیں گی۔ مجھے پختہ یقین ہے کہ اپوزیشن لیڈران جلد متحد ہو جائیں گے اور سبھی بی جے پی کے خلاف لڑائی میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔ دو سے تین ماہ میں وزیر اعظم کے امیدوار کا حتمی طور پر فیصلہ ہو جائے گا۔ فی الحال میں اپوزیشن جماعتوں کا وزارت عظمیٰ کا امیدوار نہیں ہوں۔”

نتیش کمار نے کہا، ؔؔہم کام پر یقین رکھتے ہیں اور بہار میں ترقیاتی کام کر رہے ہیں۔ جب میں نے بہار کا چارج سنبھالا تھا تو بہار کی میں پیدائش کی شرح 4.3 تھی اور اب لڑکیوں کی تعلیم کی وجہ سے یہ 2.9 تک گر گئی ہے۔ ہم کام کرتے ہیں، پروپیگنڈہ نہیں۔”

انہوں نے کہا، ”بی جے پی اب ایک بدلی ہوئی پارٹی ہے۔ یہ وہ بی جے پی نہیں ہے جو اٹل جی کے زمانے میں ہوا کرتی تھی۔ اب بی جے پی کی پالیسیاں اور اصول بدل چکے ہیں۔” پٹنہ واپس آنے کے بعد کمار نے لالو یادو کو دہلی میں اپوزیشن کے مختلف لیڈروں سے ملاقات کے نتائج سے آگاہ کیا۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com